Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 370|Reply: 0

تاجک صدر کے متوقع دورہ پاکستان پر ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کیلئے باقاعدہ معاہدے طے کرنے پر اتفاق

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193990
Post time 2025-12-20 15:09:20 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

تاجکستان کے صدر کے متوقع دورہ پاکستان کے موقع پر ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے باقاعدہ معاہدے طے کرنے پر اتفاق کرلیا گیا۔

تاجکستان کی وزیر ثقافت تاجک ثقافتی ہفتہ منانے کے لیے پاکستان کے خصوصی دورے پر ہیں۔ انہوں نے وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر دو طرفہ تعاون، ڈیجیٹل میڈیا میں اشتراک، میڈیا روابط کے فروغ، باہمی تعلقات اور دو طرفہ ادبی و ثقافتی ورثے کے تحفظ و فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان ثقافتی، میڈیا تعاون اور عوامی روابط کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔

وزیر اطلاعات نے پاک تاجک ہفتہ ثقافت کے انعقاد پر تاجکستان کی وزیر ثقافت کو مبارکباد دی اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان صدیوں پر محیط قدیم، گہرے تاریخی اور ثقافتی روابط ہیں، پاکستان ثقافتی سفارت کاری کو بہت اہمیت دیتا ہے۔   
آئر لینڈ کیلئے نامزد سفیر مریم مدیحہ اور تاجک سفیر کی صدر زرادری سے ملاقات

صدر آصف زرداری سے آئرلینڈ کیلیے نامزد پاکستانی سفیر مریم مدیحہ آفتاب نے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان اقتصادی شراکت داری بڑھانے پر زور دیا۔    

عطاء تارڑ نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا موجودہ دور میں عوامی رابطے، ثقافتی ہم آہنگی اور مثبت بیانے کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، علامہ اقبال کی شاعری پاکستان اور تاجکستان کے عوام کے درمیان فکری ہم آہنگی اور باہمی قربت کی علامت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فارسی کے عظیم شعراء دونوں ممالک میں قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں، دونوں برادر ممالک اس مشترکہ ادبی و ثقافتی ورثے کے تحفظ و فروغ کو اہمیت دیتے ہیں۔

اس موقع پر وزیر ثقافت تاجکستان نے کہا کہ تاجکستان پاکستان کے ساتھ ثقافتی تبادلے اور ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں قریبی تعاون کو جاری رکھے گا، مشترکہ ادبی و ثقافتی ورثے کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اجاگر کیا جائے گا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 03:27 GMT+5 , Processed in 0.086693 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list