Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 494|Reply: 0

ایئرانڈیا بزنس کلاس میں ملنے والے کھانے سے مردہ مکھیاں نکل آئیں، فوڈ بلاگر کی ویڈیو وائرل

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193990
Post time 2025-12-20 16:27:18 | Show all posts |Read mode
  فوٹوز بشکریہ بھارتی میڈیا  

ایئر انڈیا کی بزنس کلاس فلائٹ میں سفر کرنے والی بھارتی فوڈ ولاگر پاویترا کور نے اپنے تجربے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔  

فوڈ ولاگر نے نئی دہلی سے سان فرانسسکو جانے والی ایئر انڈیا کی فلائٹ میں سفر کے لیے تقریباً 4 لاکھ روپے خرچ کیے مگر ان کے مطابق سہولتیں اور صفائی اِن کے معیار پر پوری نہیں اتریں۔

پاویترا کور نے یوٹیوب پر شیئر کیے گئے اپنے نئے ولاگ میں بتایا کہ وہ اس بزنس کلاس کے تجربے کو 10 میں سے صرف 6 نمبر دیں گی، پہلی نشست میں تکنیکی خرابی تھی جس کے بعد اِنہیں دوسری سیٹ دی گئی، مگر وہاں بھی وہی مسئلہ موجود تھا۔  

ایئرانڈیا کی فلائٹ میں مسائل  پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی رقم ادا کرنے کے باوجود بنیادی سہولتیں فراہم نہیں کی گئیں۔

صفائی کے معاملے پر بھی ولاگر نے سخت تنقید کی، اُنہوں نے سوال اٹھایا کہ بزنس کلاس میں بھی اگر صفائی کا یہ حال ہے تو پھر عام مسافروں کا اکانومی کلاس میں کیا حال ہوگا؟

بھارتی فوڈ ولاگر نے اپنے ولاگ میں دعویٰ کیا کہ ان کی سیٹ پر دو مردہ مکھیاں موجود تھیں، پھل اور کھانا بھی باسی دیا گیا جبکہ پلیٹ میں بھی مکھیاں نظر آئیں، میٹھا اِن کے لیے سب سے بڑی مایوسی ثابت ہوا یہاں تک کہ انہوں نے میٹھا کھایا تک نہیں۔  

ان کے مطابق چاکلیٹ موز بہت خراب تھا اور پھل بھی باسی تھے۔

آخر میں بلاگر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’لیکن یہ ایئر انڈیا ہے‘، ان کے پاس کوئی اور آپشن نہیں تھا اس لیے اُنہوں نے اسی فلائٹ کا انتخاب کیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 03:13 GMT+5 , Processed in 0.047162 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list