Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 540|Reply: 0

کراچی میں شہریوں سے کروڑوں روپے کا بھتہ مانگا جارہا ہے: فاروق ستار

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193990
Post time 2025-12-20 18:24:07 | Show all posts |Read mode
  —فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ بھتا خوری کی لعنت نے ایک بار پھر ڈھٹائی کے ساتھ سر اٹھایا ہے، کراچی میں شہریوں سے کروڑوں روپے کا بھتہ مانگا جارہا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاجروں کو بیرونی ممالک سے کالز اور بھتہ کی پرچیاں آرہی ہیں، کراچی کے تاجروں اور بلڈرز کا پاکستان کی معیشت میں بڑا کردار ہے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی 60 فیصد محاصل دیتا ہے اور شہریوں کا یہ حال ہے، شہر میں جگہ جگہ پانی کا مسئلہ ہے، سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، شہر میں پانی ٹینکر مافیا کے ذریعے جا رہا ہے، ریاست کے اداروں کی توجہ مبذول کرائی ہے۔   
28 ویں ترمیم میں نئے انتظامی یونٹس بنانے کے فیصلے ہونے چاہئیں: فاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ جب تک قانون میں میئر کا کردار واضح نہیں ہو گا، کمیونٹی پولیسنگ نظام مؤثر نہیں ہو سکتا۔   

ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ سندھ کے وزیراعلیٰ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو پکارا ہے، آباد کے چیئرمین نے درد ناک لہجے میں پریس کانفرنس کی، انہوں نے بھتا خوری کے جرم کا انکشاف کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 10 کے قریب بلڈرز نے شکایت درج کی ہے، 40 سے زائد اور بلڈرز ہیں جنہوں نے بھتے کی شکایات کی ہیں، اب بلڈرز کے دفتر پر فائرنگ بھی شروع ہوگئی ہے، بلڈرز کا مکمل ریکارڈ بھتہ خوروں کے پاس ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد امن و امان صوبائی حکومت کی ذمے داری ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 03:27 GMT+5 , Processed in 0.046130 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list