Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 1000|Reply: 0

دہلی ایئرپورٹ پر جھگڑا: مسافر کا الزام، ایئر انڈیا ایکسپریس کے پائلٹ نے تشدد کیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193990
Post time 2025-12-20 19:42:20 | Show all posts |Read mode
  
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئر انڈیا ایکسپریس کے پائلٹ نے ایک مسافر کو قطار توڑنے پر مبینہ طور پر  بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شہری انکت دیوان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں ان کے چہرے پر خون نظر آ رہا ہے۔  

انکت دیوان کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت اِن کی 7 سالہ بیٹی نے یہ سب دیکھا اور وہ شدید ذہنی صدمے سے دو چار ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انکت دیوان اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ سفر کر رہے تھے جن میں ان کی چار ماہ کی بیٹی بھی شامل تھی، 4 ماہ کی بیٹی کو اسٹرولر میں لے جایا جا رہا تھا، عملے نے انہیں بچوں والے مسافروں کے لیے استعمال ہونے والی مخصوص سیکیورٹی لائن استعمال کرنے کی ہدایت دی۔   
ایئرانڈیا بزنس کلاس میں ملنے والے کھانے سے مردہ مکھیاں نکل آئیں، فوڈ بلاگر کی ویڈیو وائرل

ایئر انڈیا کی بزنس کلاس فلائٹ میں سفر کرنے والی بھارتی فوڈ ویلاگر پاویترا کور نے اپنے تجربے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔    

اسی لائن میں کچھ افراد قطار کے بیچ میں سے گزر رہے تھے، جب انہوں نے اعتراض کیا تو مبینہ طور پر ایئر انڈیا ایکسپریس کے پائلٹ کیپٹن وریندر نے انہیں توہین آمیز الفاظ کہے اور پھر بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔

انکت دیوان کے مطابق غصے میں آپے سے باہر پائلٹ نے انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب ایئر انڈیا ایکسپریس نے اپنے ایک بیان میں پائلٹ کے رویے کی سخت مذمت کی اور کہا کہ متعلقہ ملازم کو فوری طور پر ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جاری ہیں۔  

ایئرلائن کے مطابق پائلٹ اس وقت کسی دوسری ایئرلائن کے مسافر کے طور پر سفر کر رہا تھا، تحقیقات کے نتائج کی بنیاد پر تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارتِ سول ایوی ایشن نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پائلٹ کو فوری طور پر گراؤنڈ کرنے اور باضابطہ انکوائری کا حکم دیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 03:26 GMT+5 , Processed in 0.049905 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list