Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 695|Reply: 0

ایشیا کپ انڈر 19 میں شاندار فتح، شان مسعود کا سرفراز احمد کو خراج تحسین پیش

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193990
Post time 2025-12-21 23:00:16 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹوز  

ایشیا کپ انڈر 19 میں پاکستان کی شاندار فتح  کے بعد ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے سرفراز احمد کو خراج تحسین پیش کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے بھارت کو 191 رنز سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل دوسری مرتبہ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے، اس سے قبل پاکستان اور بھارت 2012 کے ایونٹ میں مشترکہ طور پر فاتح رہے تھے۔

اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے ٹیم منیجر اور مینٹور  سرفراز احمد سمیت کوچنگ اسٹاف کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے پیغام میں شان مسعود نے کہا کہ آج پاکستان کے لیے ایک خاص اور یادگار دن رہا، انڈر 19 ٹیم نے بڑے میچ میں شاندار فتح حاصل کر کے سب کے دل جیت لیے۔

شان مسعود نے کہا کہ کھلاڑیوں نے بے خوف کھیل، غیرمعمولی پختگی، خود اعتمادی اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے ثابت کیا کہ وہ دباؤ کے لمحات میں بھی بہترین کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں انڈر 19 ٹیم کے منیجر اور مینٹور سرفراز احمد اور ان کے کوچنگ اسٹاف کو بھی خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا، جن کی رہنمائی میں ٹیم نے یہ اہم کامیابی حاصل کی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 03:31 GMT+5 , Processed in 0.046029 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list