Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 148|Reply: 0

حسن احمد کی کرسمس تقریبات میں شرکت؟ اداکار نے اپنا موقف بیان کردیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193990
Post time 2025-12-27 16:05:51 | Show all posts |Read mode
پاکستان کے معروف اداکار اور ماڈل حسن احمد نے اپنی اہلیہ کے ساتھ کرسمس منانے سے متعلق اپنا موقف بیان کیا ہے۔

حسن احمد کی اہلیہ سنیتا مارشل کا تعلق پاکستان کی معزز مسیحی برادری سے ہے۔ شوبز کی اس مشہور جوڑی کے دو بچے ہیں، اور دونوں ایک دوسرے کے مذہبی تہواروں میں باہمی احترام اور محبت کے ساتھ شریک ہوتے ہیں۔

حال ہی میں حسن احمد نے نادیہ خان کے مارننگ شو میں شریک ہوئے، جہاں گفتگو کے دوران انہوں نے کرسمس منانے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔



حسن احمد کا کہنا تھا کہ وہ خود باقاعدہ طور پر کرسمس نہیں مناتے، تاہم سنیتا کی فیملی کی جانب سے ہونے والی تقریبات میں شریک ضرور ہوتے ہیں۔



حسن کے مطابق سنیتا کی چچی اینجی مارشل ہر سال کرسمس پارٹی کا اہتمام کرتی ہیں، جہاں پورا خاندان جمع ہوتا ہے اور وہ بھی اس خوشی کا حصہ بنتے ہیں۔

اداکار نے واضح کیا کہ بطور مسلمان وہ اور ان کے بچے سانتا کلاز یا کرسمس ٹری جیسی رسومات میں شامل نہیں ہوتے، بلکہ وہ صرف اپنی اہلیہ کی خوشیوں میں ساتھ دیتے ہیں۔

حسن احمد کے مطابق ان کے لیے یہ دن زیادہ تر موسمِ سرما کی تعطیلات، شادیوں کی تقریبات اور خاندانی مصروفیات کے باعث ایک خوشگوار وقت بن جاتا ہے، جسے وہ مل جل کر انجوائے کرتے ہیں۔

حسن احمد کے اس بیان کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے، جہاں لوگ بین المذاہب ہم آہنگی اور ایک دوسرے کے عقائد کے احترام کو ایک مثبت مثال قرار دے رہے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 03:13 GMT+5 , Processed in 0.045799 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list