Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 185|Reply: 0

قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر کو ڈیمارش جاری، دھمکیاں دینے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193990
Post time 2025-12-27 17:18:52 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو  

پاکستان نے برطانیہ کے قائم مقام ہائی کمشنر کو ڈیمارش جاری کردیا، برطانیہ سے دھمکیوں اور احتجاج میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ  کیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن میٹ کینل کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا۔

میٹ کینل کو دن دو بجے کے قریب طلب کیا گیا اور برطانیہ میں ہونے والے واقعے پر احتجاج کیا گیا، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اس وقت ملک میں موجود نہیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیمارش برطانوی شہر بریڈفورڈ میں پاکستانی قونصلیٹ کے باہر احتجاج پر جاری کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈیمارش برطانوی شہر بریڈ فورڈ میں پاکستانی قونصلیٹ کے باہر احتجاج پر جاری کیا گیا،پاکستان نے برطانیہ سے احتجاج میں کہا حکومت پاکستان نے برطانیہ کی سر زمین سے دی جانے والی دھمکیوں کا سخت نوٹس لیا، برطانیہ اپنی سرزمین پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے استعمال نہ ہونے دے۔

پاکستان امید کرتا ہے کہ برطانیہ ایسے شرپسند عناصر کےخلاف سخت کارروائی کرے گا، امید ہے برطانیہ شرپسند عناصر کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرائے گا۔   
پاکستان میں تشدد پر اکسانے پر پی ٹی آئی کیخلاف فیصلہ کُن کارروائی کی جائے: پاکستان کا برطانیہ کو خط

خط میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سے منسلک پلیٹ فارمز سے مسلسل انتشار اور تشدد کی کالز دی جارہی ہیں۔   

سیاسی جماعت کے آفیشل اکاؤنٹ کو برطانیہ میں مظاہرین جمع کرنے کیلئے استعمال کیا گیا، مظاہرین نے چیف آف ڈیفنس فورسز کےخلاف انتہائی اشتعال انگیز اور قابل اعتراض زبان استعمال کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران فیلڈ مارشل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں، احتجاج کے دوران کہا گیا کہ ان کو ایک کار بم دھماکے میں قتل کر دیا جائے گا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 03:10 GMT+5 , Processed in 0.047983 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list