|
|
وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا سیاسی احتجاج کے نام پر افواج کے سربراہ کو قتل کی دھمکیاں دینا ناقابلِ قبول ہے۔
بلال اظہر کیانی کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سیاست کے نام پر تشدد اور دھمکیوں کا سہارا لے رہی ہے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤئنٹس سے اشتعال کا معاملہ نہ سیاسی ہے اور نہ ہی اظہارِ رائے کی آزادی، یہ برطانیہ اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر کو ڈیمارش جاری، دھمکیاں دینے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیمارش برطانوی شہر بریڈفورڈ میں پاکستانی قونصلیٹ کے باہر احتجاج پر جاری کیا گیا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ ہر ریاست کی ذمہ داری ہے کہ اس کی سرزمین پر موجود لوگ کوئی ایسا عمل نہ کریں جس سے کسی دوسری خود مختار ریاست کے افراد کو بغاوت اور تشدد پر اکسایا جائے۔ |
|