Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 789|Reply: 0

پوپ لیو کا دنیا بھر میں جاری جنگوں کے خاتمے کا مطالبہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193990
Post time 2025-12-27 19:15:54 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: امریکی میڈیا

ویٹی کن سٹی میں کرسمس پر خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ پوپ لیو نے اس موقع پر اپنے خطاب میں دنیا بھر میں جاری جنگوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

پوپ لیو نے مصائب کے شکار غزہ کے فلسطینیوں کا خصوصی ذکر کیا اور فلسطین، لبنان، شام، اسرائیل، یوکرین میں امن، انصاف اور استحکام کی دعا کی۔  

دنیا بھر میں کرسمس کی تقریبات منعقد کی گئیں۔ شام کے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ دمشق میں کرسمس کے موقع پر چرچ اسکاؤٹس نے پریڈ کی۔  

عراق کے گرجا گھروں میں بھی کرسمس کی تقریبات پورے مذہبی جوش و خروش سے منائی گئیں۔  

یہ بھی پڑھیے

  • مودی جی! آپ کیا ٹرمپ کی ڈانٹ کا انتظار کررہے ہو؟ دھروو راٹھی  
  • بھارت میں کرسمس کے موقع پر ہندو انتہا پسند آپے سے باہر ہوگئے  




غزہ کے فلسطینیوں نے بھی کرسمس منائی، بَیتِ لَحَم میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا، گرجا گھر روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔  

برلن کے اسٹیڈیم میں 28 ہزار سے زائد فٹ بال فینز نے کرسمس کا خصوصی گیت گایا۔  

روس کے دارالحکومت ماسکو میں کرسمس فیسٹیول میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔  

خلائی اسٹیشن میں خلا بازوں نے کرسمس ٹری سجا کر کرسمس کی مبارک باد دی ۔ نیویارک کی ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ دیدہ زیب رنگوں سے جگمگا اٹھی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 03:13 GMT+5 , Processed in 0.046085 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list