Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 205|Reply: 0

مودی جی! آپ کیا ٹرمپ کی ڈانٹ کا انتظار کررہے ہو؟ دھروو راٹھی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193972
Post time 2025-12-27 19:18:05 | Show all posts |Read mode
  فوٹوز : بھارتی میڈیا  

بھارت میں کرسمس کے موقع پر ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسیحیوں کو ہراساں کرنے پر بھارتی یوٹیوبر دھروو راٹھی نے آواز اٹھادی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ہندوؤں کی جانب سے عیسائی کمیونٹی کو ہراساں کرنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دھروو راٹھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے سوال پوچھ لیا۔   
دھریندر کے حوالے سے اندھے پیروکار بہت زیادہ پاگل ہو گئے، دھرو راٹھی

دھرو راٹھی نے کہا کہ دھریندر کو بے نقاب کرنے کے بعد یہ سب میرے پیچھے لگ گئے ہیں اور اجتماعی طور پر میرے حوالے سے منفی تبصرے کررہے ہیں جبکہ لوگوں کو کہہ رہے ہیں کہ میری ویڈیو کو جا کر ڈس لائیک کرو۔   

دھروو راٹھی نے وزیراعظم کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ ہیلو نریندر مودی کیا آپ اس معاملے پر خود کوئی کارروائی کریں گے یا آپ ٹرمپ کی ڈانٹ کا انتظار کر رہے ہیں؟

اپنے بیان میں دھروو راٹھی نے کہا کہ  مجھے نہیں لگتا کہ امریکی حکومت کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ بھارت میں عیسائیوں کو کس طرح ہراساں کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ  بھارت میں کرسمس کے موقع پر ہندو انتہا پسند آپے سے باہر ہوگئے اور مسیحی برادری کو تشدد اور ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔   
میں نے کہا تھا نہ مودی کے حامیوں کو آگ لگ جائے گی، دھرو راٹھی

دھرو راٹھی نے مزید کہا کہ میں نے ویڈیو میں اپنا کمنٹ سیکشن بھی بند کردیا ہے، صرف سبسکرائبر ہی اس پر تبصرہ کرسکتے ہیں۔   

بھارتی علاقے رائے پور میں کرسمس کی تقریب کی سجاوٹ کو تہس نہس کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ انتہا پسندوں نے شاپنگ مال میں سجی کرسمس کی سجاوٹ کو بھی نہیں چھوڑا۔  

اسی طرح آسام میں بجرنگ دل کے انتہا پسندوں نے کرسمس کی سجاوٹ کو آگ لگادی جبکہ اتر پردیش میں گرجا گھر کے باہر نعرے بازی کی۔

مدھیہ پردیش میں گرجا گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی اور انتہا پسند نعرے لگائے گئے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 01:21 GMT+5 , Processed in 0.682930 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list