Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 105|Reply: 0

اب سندھ حکومت کا مقابلہ دیگر صوبوں سے نہیں دنیا سے ہے، بلاول بھٹو

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193975
Post time 2025-12-27 19:54:51 | Show all posts |Read mode
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ کے صحت کے نظام میں صوبوں سے نہیں عالمی سطح پر مقابلہ کر رہے ہیں، اب سندھ حکومت کا مقابلہ دیگر صوبوں سے نہیں دنیا سے ہے۔

کراچی میں انڈس اسپتال کی نئی بلڈنگ کے افتتاح  کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے صحت کے شعبے میں ایک جال بچھایا ہے، آپ پسماندہ علاقوں کو دیکھیں، قمبر شہداد کوٹ اور بلوچستان کے علاقے ہیں،  اللّٰہ کا شکر ہے کہ سندھ حکومت نے گمبٹ میں بھی بہتر سہولت دی ہے۔   
بانیٔ پی ٹی آئی اور فیض حمید اپنے وقت کے فرعون تھے: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ فیض حمید کی سزا کا فیصلہ تاریخی ہے، یہ پیغام ہے کہ آئندہ ایسی غلطیاں نہ کی جائیں۔   

بلاول بھٹو نے کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان صرف نعرہ نہیں منشور ہے، نظریہ ہے، سوچ ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ غریب ترین لوگوں کا خیال رکھا جائے، مجھے خوشی ہے کہ حکومت سندھ کی سب سے بڑی پارٹنر شپ ہے، ہم چاہتے ہیں کہ آپ دیگر شہریوں میں بھی انڈس اسپتال کو لے کر جائیں، ایس آئی یو ٹی، انڈس اسپتال کے ساتھ پارٹنر شپ ہے، ہم سب ملکر کام کر رہے ہیں، این آئی سی وی ڈی کا نیٹ ورک مفت علاج کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے۔   
لاہور میں میڈیا ٹاک کے دوران بلاول بھٹو کا چھت پر کھڑی خاتون سے دلچسپ مکالمہ

خاتون نے بلاول بھٹو سے کہا کہ آپ سیاست کی نہیں ہماری بات کریں، جس پر بلاول بھٹو نے کہا کہ میں سیاست کی بات نہیں کروں تو کیا کروں؟   

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ لاہور میں بھی ایسی سہولیات موجود نہیں، وہ کہتے ہیں کہ ہم بنائیں گے، ڈسٹرکٹ لیول پر بھی اس اسپتال کی شاخیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دیتا ہوں، ہر مذہب بیماروں اور مجبوروں کی مدد کا درس دیتا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 01:37 GMT+5 , Processed in 0.045834 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list