Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 804|Reply: 0

ایپسٹین فائلز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1990ء میں ایپسٹین کے نجی جہاز پر آٹھ بار سفر کیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193975
Post time 2025-12-27 19:57:06 | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹو

امریکی محکمۂ انصاف کی جانب سے جاری کیے گئے نئے ریکارڈز میں انکشاف ہوا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 1990ء کی دہائی میں سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے نجی طیارے پر پہلے سے بتائے گئے مقابلے میں کہیں زیادہ بار سفر کیا۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق نئے ریکارڈز میں یہ بات ایک وفاقی پراسیکیوٹر کی ای میل کے ذریعے سامنے آئی ہے۔

7 جنوری 2020ء کی اس ای میل میں پراسیکیوٹر نے لکھا ہے کہ پروازوں کے ریکارڈ ظاہر کرتے ہیں کہ ٹرمپ نے ایپسٹین کے جہاز پر 8 مرتبہ سفر کیا۔ ان میں سے 4 پروازوں میں ایپسٹین کی قریبی ساتھی گھسلین میکسویل بھی موجود تھیں۔

جاری دستاویزات کے مطابق ایک پرواز میں صرف تین مسافر تھے، ایپسٹین، ٹرمپ اور ایک 20 سالہ خاتون جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ دیگر پروازوں میں کچھ خواتین بھی شامل تھیں جنہیں میکسویل کیس میں ممکنہ گواہ قرار دیا گیا ہے۔   
ایپسٹن کیس کی مزید دستاویزات جاری، ٹرمپ کیخلاف دعوے بے بنیاد ہیں: محکمۂ انصاف

امریکی محکمہ انصاف نے ایپسٹن کیس کی مزید دستاویزات جاری کردیں۔ واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق 29 ہزار صفحات پر مشتمل دستاویزات میں ویڈیوز اور قانونی ریکارڈ شامل ہیں۔    

اس معاملے پر امریکی محکمۂ انصاف نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دستاویزات میں صدر ٹرمپ کے خلاف بعض غیر درست اور سنسنی خیز دعوے شامل ہیں جو 2020ء کے انتخابات سے قبل ایف بی آئی کو دیے گئے تھے۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024ء میں اپنے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا تھا کہ وہ ’کبھی بھی ایپسٹین کے جہاز یا اس کے جزیرے پر نہیں گئے۔‘

واضح رہے کہ ٹرانسپیرنسی ایکٹ پر عمل کرتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے ایپسٹین فائلز کے دستاویزات کا ایک بڑا ذخیرہ جاری کیا تھا۔

ایپسٹین فائلز کی تازہ ریلیز میں کئی ویڈیو کلپس اور تقریباً 30 ہزار صفحات شامل ہیں جن میں بڑی تعداد میں ترامیم کی گئی ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ نے ان فائلز کو معمولی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مواد حکومت کی کامیابیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 01:41 GMT+5 , Processed in 0.046973 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list