Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 723|Reply: 0

پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ بننے والوں سے مذاکرات نہیں کرنے چاہئیں، گورنر سندھ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193975
Post time 2025-12-27 21:15:30 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایسے لوگوں سے مذاکرات نہیں کرنے چاہئیں جو پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ہیں۔

کراچی میں مزارِ قائد پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوست مذاکرات کو نہیں مانتے، اڈیالہ میں بیٹھا شخص مغرور ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ جس طرح بھارت سے جنگ جیتی ہے اسی طرح معیشت کی جنگ بھی جیت لیں گے۔ معرکہ معیشت کے لیے ہم تیار ہیں۔   
بھارت کو غرور تھا کہ اس کے دنیا سے تعلقات اچھے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ملک کی بہتری کے لیے ہم سب کو متحد ہونا چاہیے۔   

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں اہم ترین ملک بن چکا ہے، اسلام آباد طاقت کا مرکز بن گیا ہے۔ پاکستان سعودی عرب میں محافظ کا کردار ادا کررہا ہے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کی دوٹوک پالیسی نے پاکستان کو دنیا میں اہم مقام دلایا، بہترین عسکری حکمت عملی نے پاکستان کا اعتماد بحال کیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ قومی ایئرلائن کی نجکاری کا عمل گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے، دو دہائی بعد نجکاری کا عمل شفاف طریقے سے نظر آرہا ہے۔

قبل ازیں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزارِ قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ اور دیگر کابینہ ارکان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 01:45 GMT+5 , Processed in 0.046512 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list