Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 575|Reply: 0

امریکا: H-1B ویزا لاٹری ختم، ورک ویزا کیلئے نیا نظام نافذ کرنے کا اعلان

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193975
Post time 2025-12-27 21:54:07 | Show all posts |Read mode
  ---فائل فوٹو  

امریکا نے H-1B ورک ویزا کے لیے طویل عرصے سے جاری لاٹری سسٹم کو ختم کرنے اور اس کی جگہ نیا ’ویٹڈ سلیکشن‘ نظام متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔  

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نئے نظام کے تحت زیادہ تنخواہ اور اعلیٰ مہارت رکھنے والے غیر ملکی ورکرز کو ترجیح دی جائے گی جس سے ابتدائی سطح کے پروفیشنلز نوجوانوں کے لیے امریکی ویزا حاصل کرنا مزید مشکل ہوجائے گا۔

امریکی محکمہ داخلہ (ڈی ایچ ایس) کے مطابق یہ نیا قانون 27 فروری 2026ء سے نافذ العمل ہوگا اور مالی سال 2027ء سے ہر سال تقریباً 85 ہزار H-1B ویزوں کی تقسیم اسی نظام کے تحت کی جائے گی۔

امریکی شہریت و امیگریشن سروس (USCIS) کے ترجمان میتھیو ٹریگیسر نے کہا ہے کہ موجودہ لاٹری سسٹم کا غلط استعمال کیا جا رہا تھا اور کئی امریکی کمپنیاں کم تنخواہوں پر غیر ملکی کارکنوں کو بھرتی کر رہی تھیں جس سے امریکی ورکرز متاثر ہو رہے تھے۔   
امریکا: غیرقانونی تارکینِ وطن کو کرسمس پر ملک چھوڑنے کیلئے 3 ہزار ڈالر اور مفت سفر کی پیشکش

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر مقیم تارکینِ وطن کے لیے کرسمس کے موقع پر ایک بڑی پیشکش کا اعلان کیا ہے۔    

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ دیگر اقدامات کے تسلسل میں لیا گیا ہے، ان اقدامات میں وہ صدارتی اعلان بھی شامل ہے جس کے تحت H-1B ویزا حاصل کرنے والی کمپنیوں کو فی ویزا اضافی ایک لاکھ ڈالر فیس ادا کرنا ہوگی۔

نئے نظام کے تحت ویزوں کی قرعہ اندازی کے بجائے تنخواہ اور مہارت کی بنیاد پر انتخاب ہوگا تاکہ زیادہ ہنر مند اور زیادہ معاوضہ پانے والے افراد کو ترجیح دی جا سکے۔

غیر ملکی میڈیا کی جانب سے شائع کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس سال ایمازون سب سے زیادہ H-1B ویزے حاصل کرنے والی کمپنی رہی ہے جس کے بعد ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز، مائیکروسافٹ، ایپل اور گوگل کا نمبر آتا ہے۔  

کیلیفورنیا میں H-1B ورکرز کی سب سے زیادہ تعداد موجود ہے۔

واضح رہے کہ H-1B ویزوں کی سالانہ حد 65 ہزار ہے جبکہ امریکی ماسٹرز یا اس سے اعلیٰ ڈگری رکھنے والوں کے لیے اضافی 20 ہزار ویزے مختص کیے جاتے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 01:43 GMT+5 , Processed in 0.046337 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list