Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 895|Reply: 0

2024 سے 2025 تک بھتہ خوری کے 172 کیس رجسٹرڈ ہوئے، ضیا لنجار

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193975
Post time 2025-12-27 21:54:09 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا ہے کہ کراچی میں 2024 سے 2025 تک بھتہ خوری کے 172 کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں نے جھگڑوں، زمین اور برادری تنازعات کے مقدمات بھی بھتہ خوری کے درج کرائے۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ پولیس تفتیش میں 76 کیسز بھتہ خوری کے نکلے جس میں 131 ملزمان ملوث تھے۔   
آئی جی سندھ چھوڑ کر ایک اچھی جگہ جا رہے ہیں: وزیر داخلہ سندھ

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بہترین انداز میں کام کیا۔ نئے آئی جی بھی اسی پالیسی کو آگے بڑھائیں گے: ضیاء لنجار   

ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس مقابلوں میں 6 ملزمان مارے گئے اور 100 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا، قادری ہاؤس سے پولیس نے 9 لوگوں کو گرفتار کیا۔

ضیا لنجار نے کہا کہ آئی جی سندھ کی تبدیلی کے معاملے پر وفاق سے رابطہ کیا ہے، وفاق تین نام بھیجتا ہے جس میں سے صوبہ ایک نام کی منظوری دے کر وفاق کو بھیجتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اِی چالان سسٹم ٹریفک کی بہتری کے لیے لائے ہیں، اِی چالان کے بعد ٹریفک حادثات میں اموات کی تعداد کم ہوئی ہے۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ پورٹ سے چلنے والے ٹرالر پر دن کے اوقات میں پابندی لگائی ہے، واٹر ٹینکر پر پابندی نہیں لگا سکتے، ورنہ کراچی میں پانی کی فراہمی کا مسئلہ ہو جائے گا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 01:44 GMT+5 , Processed in 0.048835 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list