Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 962|Reply: 0

برازیل سے تعلق رکھنے والی پہلی مس یونیورس انتقال کرگئیں

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193975
Post time 2025-12-27 23:48:31 | Show all posts |Read mode
برازیل کی پہلی مس یونیورس آئیدا ماریا وارگاس انتقال کرگئیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق انہیں اسپتال آرکانجو سائو میگوئل میں داخل کیا گیا تھا، جبکہ ان کی موت کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہوسکیں۔



آئیدا ماریا کے خاندان اور بیٹی فرننڈا وارگاس نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مس یونیورس 1963 آخری لمحات تک آئی سی یو میں زیرِ علاج رہیں۔

آئیدا ماریا وارگاس 31 دسمبر 1944 کو پورٹو الیگرے میں پیدا ہوئیں۔ 1962 میں صرف 17 سال کی عمر میں انہوں نے ریو گرانڈے دو سول کے سوئمنگ پولز کے مقابلے میں حصہ لیا اور رانی کا تاج جیتا۔ اگلے سال وہ مس پورٹو الیگرے اور مس برازیل کا خطاب بھی حاصل کرچکی تھیں۔ 1963 میں میامی بیچ، امریکا میں منعقدہ مس یونیورس مقابلے میں انہوں نے برازیل کے لیے پہلی بار تاج حاصل کیا۔ اس موقع پر آئیدا نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ وہ جیتنے کے لیے تیار نہیں تھیں، لیکن سکون اور حوصلے نے انہیں کامیاب بنایا۔

          View this post on Instagram                       


آئیدا وارگاس نے ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ کاروباری دنیا، آرٹ کیوریٹر اور ٹیلی ویژن پیش کنندہ کے طور پر بھی کئی کردار ادا کیے۔ 1968 میں وہ برازیل واپس آگئیں اور پورٹو الیگرے میں بس گئیں۔ انہوں نے بزنس مین جوز کارلوس ایتھانسیو سے شادی کی اور ان کے دو بچے اینزو اور فرننڈا ہوئے۔ 2000 میں انہیں اسٹروک کا سامنا ہوا اور 2009 میں ان کے شوہر کا انتقال ہوا، جس کے بعد وہ گرامادو منتقل ہوگئیں۔

مس یونیورس آرگنائزیشن نے انسٹاگرام پر آئیدا وارگاس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ’’برازیل کی پہلی مس یونیورس کے طور پر آئیدا ماریا وارگاس کی شخصیت اور پیشہ روانہ روح ہماری تاریخ میں لازوال اثر چھوڑ گئی ہے۔ ہم دعاگو ہیں کہ ان کی میراث آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی رہے۔‘‘
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 01:45 GMT+5 , Processed in 0.047010 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list