Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 653|Reply: 0

سابق وزیرِاعظم خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمان کی 17سال بعد بنگلادیش واپسی ملکی سیاست میں اہم موڑ قرار

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193975
Post time 2025-12-27 23:51:09 | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹو

سابق وزیرِاعظم خالدہ ضیا کے صاحبزادے، بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے قائم مقام چیئرمین اور اہم سیاسی رہنما طارق رحمان 17 سال بعد جمعرات کو بنگلادیش واپس پہنچ رہے ہیں۔  

سیاسی رہنما طارق رحمان کی واپسی کو فروری 2026ء میں متوقع عام انتخابات سے قبل ملکی سیاست کا ایک بڑا واقعہ قرار دیا جا رہا ہے، بی این پی نے ان کے استقبال کے لیے ڈھاکا میں عوامی اجتماع کی اجازت حاصل کر لی ہے۔

طارق رحمان ایسے وقت میں بنگلادیش واپس آ رہے ہیں جب ملک سیاسی بے چینی، تشدد اور شدت پسند عناصر کی سرگرمیوں کے باعث ایک نازک دور سے گزر رہا ہے۔    
بنگلا دیش اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ، دہلی میں ویزا سروس معطل

بنگلا دیش اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے، بنگلہ دیش نے نئی دلی میں قونصلر اور ویزا سروس عارضی معطل کر دیں۔    

سیاسی مبصرین کے مطابق بی این پی اس وقت انتخابات میں سب سے مضبوط جماعت کے طور پر ابھر رہی ہے اور کسی بڑی غیر متوقع صورتحال کے بغیر اس کی کامیابی کے امکانات زیادہ ہیں۔

طارق رحمان نے حالیہ مہینوں میں واضح کیا ہے کہ بی این پی کی حکومت بننے کی صورت میں بنگلادیش کی خارجہ پالیسی ’بنگلادیش فرسٹ‘ ہوگی۔  

ان کے مطابق ملک کے فیصلے کسی بیرونی دباؤ کے بغیر قومی مفاد میں کیے جائیں گے۔ یہ مؤقف عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کی خارجہ پالیسی سے مختلف ہے، جن پر بی این پی نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ منتخب مینڈیٹ کے بغیر طویل المدتی فیصلے کر رہے ہیں۔  

بی این پی نے سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ اور ان کی جماعت عوامی لیگ پر آمریت اور جمہوریت کو کمزور کرنے کے بھی الزامات لگائے ہیں جبکہ عبوری حکومت سے بھی انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر اختلافات سامنے آئے ہیں۔   
بنگلادیش: انقلابی طالبعلم شریف عثمان قتل، ڈھاکا میں بھارت کیخلاف مظاہرے

بنگلادیشی کے انقلابی طالبعلم رہنما شریف عثمان ہادی کے قتل پر دارلحکومت ڈھاکا سمیت مختلف شہروں میں بھارت کیخلاف مظاہرے اور پرتشدد واقعات شروع ہوگئے ہیں۔   

اس دوران جماعتِ اسلامی بنگلادیش کی سیاست میں واپسی اور انتخابات میں اس کے کردار پر بھی بحث جاری ہے، جماعتِ اسلامی نے روایتی سیاسی اتحاد سے الگ رہنے کا اعلان کیا ہے جس سے انتخابی مقابلہ مزید پیچیدہ ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ طارق رحمان 2008ء میں 18 ماہ قید کے بعد علاج اور دیگر وجوہات کی بنا پر برطانیہ چلے گئے تھے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 01:43 GMT+5 , Processed in 0.045656 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list