امریکی وزیر برائے ہوم لینڈ سیکیورٹی کرسٹی نوئم نے کہا ہے کہ وینزویلا کے صدر مدورو کو اب اقتدار چھوڑنا ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر برائے ہوم لینڈ سیکیورٹی کرسٹی نوئم کا کہنا ہے کہ واشنگٹن وینزویلا کے موجودہ حکمران مدورو کو زیادہ دن اقتدار میں نہیں رہنے دے گا۔
کرسٹی نوئم نے بتایا ہے کہ وینزویلا کے قریب تیل لے والے 2 جہازوں کو روکنا اس امر کا عکاس ہے کہ امریکا وینزویلا کے صدر مدورو کی غیرقانونی سرگرمیوں کا جاری نہیں رہنے دے گا۔
ٹرمپ انتظامیہ کا سفری پابندی والی فہرست میں شامل ممالک کی تعداد 30 سے زیادہ کرنے پر غور
واشنگٹن ٹرمپ انتظامیہ کا سفر ی پابندی والی فہرست...
دوسری جانب روسی وزیرخارجہ نے امریکا کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وینزویلا کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔
روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ روس پوری طرح سے وینزویلا کی خود مختاری کی حمایت جاری رکھے گا۔