Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 78|Reply: 0

شکتی کپور نے شردھا کپور کے کیریئر میں زوال کی افواہیں مسترد کر دیں

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193975
Post time 2025-12-28 00:30:08 | Show all posts |Read mode
  
فائل فوٹوز

سینئر بھارتی اداکار شکتی کپور نے اپنی بیٹی اور معروف اداکارہ شردھا کپور کے کیریئر سے متعلق پھیلنے والی افواہوں کو سختی سے مسترد کر دیا۔

73 سالہ شکتی کپور نے ایک یوٹیوب پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ان دعوؤں پر ردعمل دیا کہ شردھا کپور کو عالیہ بھٹ اور اننیا پانڈے جیسی اداکاراؤں کے مقابلے میں کم مواقع مل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت اس کے برعکس ہے اور اعداد و شمار خود سب کچھ بیان کرتے ہیں۔

شکتی کپور کے مطابق وہ فلمیں کم کرتی ہے، مگر بہترین کرتی ہے، وہ کم فلمیں سائن کرتی ہے لیکن معاوضہ سب سے زیادہ لیتی ہے، سال میں صرف ایک یا دو فلمیں کرتی ہے۔

انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ کیا اسے کام نہیں مل رہا؟ شردھا کپور اسکرین پر کم نظر آنے کو ترجیح دیتی ہیں کیونکہ وہ اپنے فیصلے خود کرتی ہیں اور اپنی اندرونی آواز پر یقین رکھتی ہیں۔   
اداکارہ شردھا کپور کا پاؤں فریکچر، فلم کی شوٹنگ روک دی گئی

اداکارہ شردھا کپور کو لکشمن اُٹیکر کی آنے والی فلم ‘ایٹھا’ کی شوٹنگ کے دوران ٹخنے میں چوٹ لگ گئی، جس کے بعد فلم کی شوٹنگ کچھ عرصے کے لیے روک دی گئی ہے۔   

ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت ضدی ہے، دل کی سنتی ہے، اس کے کچھ اصول ہیں اور وہ ان پر سختی سے عمل کرتی ہے۔

واضح رہے کہ شردھا کپور کو آخری بار ہارر کامیڈی فلم ’استری 2‘ میں دیکھا گیا تھا، جو باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی، اس کے علاوہ انہوں نے حال ہی میں اینیمیٹڈ فلم ’زوٹوپیا 2‘ کے ہندی ورژن میں جوڈی ہوپس کے کردار کو اپنی آواز دی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 01:38 GMT+5 , Processed in 0.046582 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list