Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 586|Reply: 0

ڈیلیوری رائیڈرز کیلئے آواز اُٹھانے پر ذاتی زندگی کو نشانہ بنایا گیا: فضاء علی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193972
Post time 2025-12-28 01:06:59 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان فضاء علی نے ساتھی اداکارہ ندا یاسر پر ان کے طلاق سے متعلق کلپس دانستہ طور پر وائرل کروانے کا الزام عائد کیا ہے۔

فضاء علی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ڈیلیوری رائیڈرز کے حق میں منطقی اور سچی بات کی، جس کے بعد میری ذاتی زندگی کو نشانہ بناتے ہوئے میرے طلاق سے متعلق بیان کو وائرل کروایا گیا ہے۔

حالیہ دنوں میں فضا علی مسلسل تنازعات کے باعث خبروں میں ہیں۔  

فضاء علی نے حال ہی میں ندا یاسر اور صبا فیصل کو غیر محتاط گفتگو پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جبکہ انہوں نے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر پر مبینہ طور پر نقلی سونا پہننے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔

اب مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ماضی میں دیے گئے ایک انٹرویو سے فضا علی کا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے اپنے سابقہ شوہر فواد فاروق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب طلاق کے پیپرز پر دستخط کے لیے عدالت پہنچے تو وہ بہوش ہوگئے تھے, جس پر میرے بھائی فواد کو اسپتال لے کر گئے۔ طبعیت بہتر ہوئی تو عدالت واپس آکر طلاق کے کاغذات پر دستخط کیے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فضا علی نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اتنے سنگین مسائل موجود ہیں، لیکن لوگوں کو اس بات میں زیادہ دلچسپی ہے کہ میرا سابق شوہر بے ہوش کیوں ہو گیا تھا۔    
فضا علی کا یاسر نواز کو کرارا جواب

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان فضا علی نے یاسر نواز کو اپنی اہلیہ ندا یاسر کی حمایت میں سامنے آنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔    

انہوں نے کہا کہ اس سوال کو طلاق سے زیادہ اہم سمجھا گیا۔ میرا ماننا ہے کہ ایک پرانی ویڈیو، جو عرصے سے فراموش ہو چکی تھی، جان بوجھ کر اس وقت وائرل کی گئی جب میں نے ڈیلیوری رائیڈرز کے حق میں بات کی۔ میں نے منطق اور سچائی کے ساتھ بات کی، اور یہی سچ بولنے کی قیمت مجھے ادا کرنا پڑی۔

اداکارہ نے کہا کہ طلاق ایک تکلیف دہ تجربہ ہوتا ہے، لیکن ہمارے معاشرے میں اس کے بعد خاص طور پر عورت کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ میں نے طلاق کے بعد اپنی زندگی کو سنبھال لیا تھا، مگر میرے ساتھ یہ سلوک کیا گیا۔ آخرکار مجھے اپنے دفاع میں سامنے آنا پڑا۔   
فضا علی کا سابق شوہر کے تلخ رویے سے متعلق انکشاف

پاکستانی خوبرو اداکارہ،ماڈل اور میزبان فضا علی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے پہلے اور سابق شوہر نے اُنہیں کبھی بیوی سمجھا ہی نہیں تھا، البتہ اِن دونوں کے درمیان دوستی والا تعلق تھا۔   

فضا علی نے کہا کہ آپ کسی اور کے صدمے کو کانٹینٹ نہیں بنا سکتے۔ درد کی کوئی جنس نہیں ہوتی اور عزت کی کوئی میعاد ختم نہیں ہوتی۔ میرا درد شاید پرانا ہو، لیکن میرا کردار آج بھی مضبوط ہے۔ آپ سوشل میڈیا پر میری مزید پرانی ویڈیوز ڈال سکتے ہیں، آپ کو میری کمزوریاں نہیں ملیں گی بلکہ یہ نظر آئے گا کہ میں کتنی مضبوط تھی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 01:22 GMT+5 , Processed in 0.048100 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list