Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 127|Reply: 0

بھارت پاکستان کے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف والا دل گردہ کہاں سے لائے گا؟ صدر زرداری

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193975
Post time 2025-12-28 01:07:03 | Show all posts |Read mode
صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف والا دل گردہ کہاں سے لائے گا؟ ہمارے فوجی سربراہ نے اسے منہ توڑ جواب دیا، شکر کرے ہم نے لحاظ کیا ورنہ ان کے سارے جہاز گرا سکتے تھے۔

بےنظیر بھٹو شہید کی 18ویں برسی پر گڑھی خدا بخش میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ مودی کو پتا چل گیا پاکستان مذاق نہیں، ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، خود کو دنیا کی بڑی معیشت کہنے والے چار دن جنگ نہیں کر سکے۔

آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان کھپے کا نعرہ بی بی کا ہی نعرہ تھا، آج کے دن پیپلز پارٹی نے پاکستان بچایا تھا، پاکستان قیامت تک چلتا رہے گا، کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو یاد رکھے یہاں زرداری بیٹھا ہے، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والا یاد رکھے یہاں پیپلز پارٹی اور جیالے موجود ہیں۔   
صدر زرداری نے چین سے وہ طیارے منگوائے جس نے بھارت کے 6 جہاز گرا کر جنگ میں کامیابی حاصل کی، بلاول بھٹو

گڑھی خدا بخش میں کارکنوں کے لیے20 ایکڑ پر مشتمل مرکزی پنڈال تیار کیا گیا ہے، برسی کے موقع پر سیکیورٹی کیلئے ساڑھے 8 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔   

صدر مملکت نے کہا کہ ہم نے ایسا چیف بنایا جس نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، بھارت بڑی طاقت ہے لیکن پاکستان جیسا دل گردہ کہاں سے لائے گا، بھارت پاکستان کے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف والا دل گردہ کہاں سے لائے گا، بھارت کے مزید جہاز گرا سکتے تھے، لیکن ہم نےتھوڑا رحم کیا، بھارت 4 دن تک اپنی ٹانگوں پر کھڑا نہ رہ سکا، اگر کسی نے پھر سے جنگ مسلط کی تو ہم تیار ہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ میرے ملٹری سیکریٹری نے کہا سر جنگ شروع ہوگئی ہے، بنکر میں چلیں، میں نے اپنے ملٹری سیکریٹری کو کہا ہم میدان میں مرتے ہیں، ہم تیار ہیں۔

صدر زرداری نے کہا کہ ہم لڑنا نہیں چاہتے لیکن جو بھی ہاتھ ہماری طرف بڑھے گا تو جواب دیں گے، کوئی ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا تو یاد رکھے ہمارا چیف ان کو ناکوں چنے چبوا دے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک بیوقوف آدمی نے چار سال میں دنیا بھر سے ہمارے تعلقات خراب کیے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 01:42 GMT+5 , Processed in 0.051109 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list