Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 350|Reply: 0

آمنہ ملک کی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان پر تنقید

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193972
Post time 2025-12-28 03:45:10 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ اور میزبان آمنہ ملک نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کی جبکہ انکی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔  

آمنہ ملک کافی عرصے سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں، حال ہی میں ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے کھل کر مختلف موضوعات پر بات کی۔

آمنہ ملک اس وقت اپنا مارننگ شو بھی ہوسٹ کر رہی ہیں جبکہ اداکاری کے میدان میں بھی انہوں نے کامیاب ڈراموں میں اپنا لوہا منوایا ہے۔

پوڈکاسٹ کے دوران آمنہ ملک نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق اپنے پرانے بیان کی وضاحت کی۔

انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان دوبارہ شادی کریں تو میں انہیں جمائما خان کے ساتھ دیکھنا پسند کروں گی کیونکہ جمائما نہایت مہذب اور باوقار خاتون ہیں۔   
آمنہ ملک نے جنات سے اپنی گمشدہ چیزیں کیسے واپس منگوائیں؟

پاکستانی معروف میزبان اور اداکارہ آمنہ ملک نے جنات کو ڈانٹ کر اپنی گمشدہ چیزیں واپس منگوانے کا دلچسپ واقعہ سنادیا۔   

آمنہ کے مطابق جمائما خان نے اپنے ماضی کے رشتے سے متعلق ہمیشہ عزت اور وقار کا مظاہرہ کیا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔

جب میزبان نے ریحام خان سے متعلق سوال کیا تو ابتدا میں آمنہ ملک نے تبصرہ کرنے سے گریز کیا، تاہم بعد ازاں انہوں نے واضح انداز میں کہا کہ میرے نزدیک ریحام خان کا رویہ مہذب نہیں رہا۔

آمنہ ملک کا کہنا تھا کہ میں نے ریحام خان کی کتاب نہیں پڑھی، لیکن کسی سابق شوہر کے بارے میں کتاب لکھنا اور اس میں ذاتی معاملات بیان کرنا اچھا عمل نہیں۔

آمنہ ملک نے اس موقع پر ایک نصیحت بھی کی اور کہا کہ اگر کسی رشتے کا اختتام ہو جائے تو بہتر یہی ہے کہ خاموشی اختیار کی جائے اور ایک دوسرے کے خلاف نازیبا یا توہین آمیز باتیں نہ کی جائیں۔ بریک اپ کے بعد وقار اور خاموشی ہی سب سے بہتر راستہ ہے۔

آمنہ ملک کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں صارفین مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 01:22 GMT+5 , Processed in 0.051547 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list