Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 221|Reply: 0

معروف سائنسدان کی انسان اور خلائی مخلوق کے درمیان رابطے سے متعلق پیشگوئی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193990
Post time 2025-12-28 04:22:00 | Show all posts |Read mode
  ---فائل فوٹو  

برطانوی خلائی سائنسدان اور برطانوی نشریاتی ادارے کی معروف میزبان ڈیم میگی ایڈرین پوک کا کہنا ہے کہ انسان آئندہ 50 برسوں میں خلائی مخلوق کے وجود کی تصدیق کر سکتا ہے۔  

ڈیم میگی ایڈرین پوک کے مطابق سن 2075ء تک سائنسدان غیر زمینی حیات کی ’واضح نشاندہی‘ کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

یونیورسٹی کالج لندن سے وابستہ ڈیم میگی نے کہا ہے کہ ابتدائی دریافتیں کسی ذہین یا انسان نما مخلوق کے بجائے نہایت سادہ جانداروں پر مشتمل ہوں گی۔ ممکنہ طور پر خلائی حیات خردبینی جانداروں کی شکل میں ہوگی جسے اُنہوں نے ’گرے سلج‘ (grey sludge)  سے تشبیہ دی ہے نہ کہ فلموں میں دکھائے جانے والے انسان جیسے خلائی باشندوں جیسی۔

ڈیم میگی کا کہنا ہے کہ اتنی وسیع کائنات میں صرف زمین پر ہی زندگی کا ہونا ماننا مشکل ہے۔    
کیا خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے؟ سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات

اس چیز کو 3i/ATLAS کا نام دیا گیا ہے جو جمعہ 19 دسمبر کو زمین کے قریب ترین مقام سے گزری۔   

اُنہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ صرف ہماری کہکشاں میں ہی تقریباً 300 ارب ستارے موجود ہیں اور اب یہ بھی معلوم ہو چکا ہے کہ ان میں سے بہت سے ستاروں کے گرد سیارے گردش کر رہے ہیں۔ ایسے میں زندگی کے امکانات بےشمار ہیں۔

اُنہوں نے حالیہ سائنسی دریافتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک دور دراز سیارے K2-18b کے ماحول میں ایسے کیمیائی اجزا دریافت ہوئے ہیں جو عام طور پر حیاتیاتی عمل کے بغیر موجود نہیں ہو سکتے۔ اس دریافت نے وہاں زندگی کے امکانات کو مزید مضبوط کیا ہے۔

واضح رہے کہ ناسا نے بھی 2025ء میں مریخ پر ماضی میں زندگی کے سب سے مضبوط شواہد ملنے کی اطلاع دی تھی جس نے سائنسدانوں کے اس یقین کو مزید تقویت دی ہے کہ انسان کائنات میں اکیلا نہیں ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 03:29 GMT+5 , Processed in 0.056340 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list