Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 129|Reply: 0

اسحاق ڈار کا غزہ میں فوجی دستے بھیجنے کی خبروں کی تصدیق سے انکار

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193975
Post time 2025-12-28 04:22:02 | Show all posts |Read mode
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے غزہ میں فوجی دستے بھیجنے سے متعلق خبروں کی تصدیق کرنے سے انکار کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان قیام امن کے لیے واضح مینڈیٹ کی صورت میں تو غزہ جا سکتا ہے، لیکن حماس کو غیر مسلح کرنے یا حماس کی بنائی گئی سرنگیں ختم کرنے نہیں۔ کیونکہ یہ ایک مسلمان کو دوسرے مسلمان سے لڑانے والی بات ہوگی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں اور بین الاقوامی میڈیا پر رپورٹس سامنے آئی ہیں، جن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان ساڑھے تین ہزار فوجی بھیج رہا ہے، تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اس معاملے پر سول اور عسکری قیادت کے درمیان مکمل ہم آہنگی اور واضح اتفاقِ رائے موجود ہے۔ یہ طے ہے کہ پاکستان کسی قسم کی جنگی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکتا۔

نائب وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان صرف امن کے قیام، اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں امن مشن، سماجی معاونت اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر خدمات انجام دے سکتا ہے، تاہم کسی مسلح گروہ کو غیر مسلح کرنے، اسلحہ واپس لینے یا زیرِ زمین سرنگوں کو تباہ کرنے جیسی کارروائیاں پاکستان کی ذمہ داری نہیں۔ پاکستان کسی مسلمان کو دوسرے مسلمان سے لڑانے والی کسی بھی کوشش کا حصہ نہیں بنے گا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 01:44 GMT+5 , Processed in 0.044909 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list