Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 68|Reply: 0

عاطف اسلم کو اپنا بنگلادیش کنسرٹ اچانک کیوں روکنا پڑا؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193975
Post time 2025-12-28 04:24:06 | Show all posts |Read mode
  — تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے حال ہی میں بنگلادیش میں ہونے والے ایک کنسرٹ میں پرفارم کیا، تاہم انہیں اپنا کنسرٹ اچانک درمیان میں روکنا پڑ گیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہونے والی ویڈیوز سے معلوم ہوتا ہے کہ عاطف اسلم نے چند روز قبل امریکن انٹرنیشنل یونیورسٹی بنگلادیش (اے آئی یو بی) کے طلبہ کے لیے پرفارم کیا، جسے طلبہ نے خوب پسند کیا اور ان کے گانوں پر جھومتے بھی دکھائی دیے۔

تاہم وائرل ویڈیوز میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ عاطف اسلم نے اپنا کنسرٹ اس وقت روک دیا جب بعض مداح بغیر ٹکٹ لیے ان کے کنسرٹ سے لطف اندوز ہوتے پائے گئے۔

ہوا کچھ یوں کے اے آئی یو بی کے اسٹیڈیم میں پرفارمنس کے دوران عاطف اسلم کی توجہ آس پاس موجود گھروں کی بالکونی اور چھتوں پر موجود شائقین نے حاصل کرلی، جس پر گلوکار نے کنسرٹ درمیان میں روک کر ان سے گفتگو کی۔

کنسرٹ کے دوران عاطف اسلم کی چھتوں پر موجود مداحوں سے ہونے والی دلچسپ گفتگو نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ انہوں نے خاص طور پر ان مداحوں کو مخاطب کرکے ناصرف ان کا حال احوال دریافت کیا بلکہ ان کے لیے ایک گانا بھی پیش کیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اس ناقابلِ فراموش لمحے پر خوشی کا اظہار کیا اور گلوکار کے عاجزانہ رویے کی تعریف کی اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب عاطف اسلم نے اپنے مداحوں کی محبت کو سراہا ہو۔  

اس سے قبل رواں سال کراچی میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے دوران بھی انہوں نے بالکونی سے کنسرٹ دیکھنے والے مداحوں کے لیے خصوصی پرفارمنس دی تھی، جو ان کے چاہنے والوں کے لیے ان کی قدر اور محبت کو ظاہر کرتی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 01:38 GMT+5 , Processed in 0.046923 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list