Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 853|Reply: 0

مونگ پھلی بطور اسنیک کھانے کا بہترین وقت کون سا ہے؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193975
Post time 2025-12-28 05:40:04 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

مونگ پھلی کو صحت بخش غذاؤں میں شمار کیا جاتا ہے، تاہم ماہرین کے مطابق اسے اعتدال میں کھانا ضروری ہے کیونکہ ایک وقت میں زیادہ مقدار استعمال کرنے سے کچھ مضر اثرات بھی سامنے آ سکتے ہیں۔

مونگ پھلی پروٹین، صحت مند چکنائی، فائبر اور مختلف اہم غذائی اجزا سے بھرپور ہوتی ہے، اس میں موجود صحت مند فیٹس جسم میں خراب کولیسٹرول (ایل ڈی ایل) کی سطح کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں، اس کے علاوہ مونگ پھلی میں میگنیشیم، فولک ایسڈ، کاپر اور آر جینین جیسے مفید معدنیات بھی پائے جاتے ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق مونگ پھلی میں موجود متوازن غذائیت کی وجہ سے اسے روزمرہ خوراک کا حصہ بنایا جا سکتا ہے، تاہم روزانہ صرف ایک چھوٹی مُٹھی کافی سمجھی جاتی ہے۔   
مونگ پھلی کھانے کے بعد پانی پینے سے کیا ہوتا ہے؟

سردیوں میں خشک میوہ جات خاص طور پر مونگ پھلی کا استعمال بڑھ جاتا ہے   

اگر مونگ پھلی کو مونگ پھلی کے مکھن (پینٹ بٹر) کی صورت میں استعمال کیا جائے تو ایک بریڈ سلائس پر دو کھانے کے چمچ روزانہ صحت کے لیے مناسب مقدار قرار دی جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق مونگ پھلی کھانے کا بہترین وقت شام کا ہوتا ہے، جب اسے ہلکے اسنیک کے طور پر لیا جائے، اس وقت استعمال کرنے سے یہ ناصرف بھوک پر قابو پانے میں مدد دیتی ہے بلکہ جسم کو توانائی بھی فراہم کرتی ہے۔

البتہ حساس معدے یا الرجی کے شکار افراد کو مونگ پھلی کے استعمال سے قبل احتیاط برتنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 01:46 GMT+5 , Processed in 0.047484 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list