Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 880|Reply: 0

ایسا کہیں اور ہوتا تو کہرام مچ جاتا؛ فتح کے باوجود بین اسٹوکس کی کڑی تنقید

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193975
Post time 2025-12-28 06:18:30 | Show all posts |Read mode
انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ اگر ایم سی جی جیسی پچ دنیا کے کسی دوسرے حصے میں دی جاتی تو کہرام مچ جاتا۔

ہفتے کے روز انگلینڈ کی ٹیم نے آسٹریلیا میں جاری ایشز سیریز کا چوتھا میچ محض دو دنوں میں جیت لیا۔ آخری بار 1912 میں ہونے والی ایشز سیریز میں ایک سے زیادہ ایسے ٹیسٹ میچز ہوئے تھے جو دو دن میں ختم ہوگئے ہوں۔



آسٹریلیا نے مجموعی طور پر دو دن تک جاری رہنے والے صرف چار ٹیسٹ میچز کی میزبانی کی ہے، دو اس سیریز میں اور تیسرا 2022 میں گابا میں کھیلا گیا تھا۔

پورے میچ میں پچ میں موجود سِیم کی وجہ سے بیٹرز کو مشکلات کا سامنا رہا اور آسٹریلیا میں 1932 کے بعد سے یہ پہلا ٹیسٹ ہے جس میں کوئی بیٹر 50 رنز اسکور نہیں کر سکا۔



میچ کے بعد گفتگو میں انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے بے باکی کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ یہ میچ وہ نہیں تھا جو آپ چاہتے ہیں۔ آپ ایسا گیم نہیں چاہتے جو دو دن سے کم وقت میں ختم ہوجائے۔ لیکن ایک بار گیم شروع ہوجائے کچھ نہیں کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اتنا یقین ہے کہ اگر یہ دنیا میں کسی اور جگہ ہوا ہوتا تو کہرام مچا ہوا ہوتا۔ یہ اس کھیل کے لیے اچھی چیز نہیں ہے جس کو پانچ دن تک جاری رہنا چاہیے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 01:43 GMT+5 , Processed in 0.047366 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list