Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 290|Reply: 0

دانش تیمور پر تنقید، حبا بخاری اور یاسر حسین کا جواب سامنے آگیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193975
Post time 2025-12-28 18:39:55 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹوز

معروف اداکارہ حبا بخاری اور یاسر حسین نے دانش تیمور پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا۔

پاکستانی ٹیلی وژن کے صفِ اول کے اداکار دانش تیمور اس وقت ڈرامہ انڈسٹری کے سب سے بڑے ستاروں میں شمار کیے جاتے ہیں، وہ واحد پاکستانی اداکار ہیں جن کے پانچ سے زائد ڈرامے ایک ارب سے زیادہ ویوز حاصل کر چکے ہیں، سال 2025 میں ان کے دو مسلسل ڈرامے ’من مست ملنگ‘ اور ’شیر‘ بلاک بسٹر ثابت ہوئے اور دونوں نے ایک ارب ویوز کا سنگِ میل عبور کیا۔

ان دنوں دانش تیمور اپنے آنے والے نئے پراجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ساتھ ’دیوانگی‘ اور ’جان نثار‘ کی ساتھی اداکارہ حبا بخاری جلوہ گر ہوں گی۔

حال ہی میں کراچی میں منعقدہ اردو کانفرنس کے دوران معروف اداکارہ حبا بخاری اور اداکار و ہدایتکار یاسر حسین نے دانش تیمور کے حق میں کھل کر آواز بلند کی اور ان پر ہونے والی تنقید کا مدلل جواب دیا۔   
دانش تیمور انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پاکستانی اداکار بن گئے

دانش تیمور نے سوشل میڈیا کی دنیا میں ایک شاندار کامیابی حاصل کر لی ہے   

کانفرنس میں سوال جواب کے سیشن کے دوران سوال اٹھایا گیا کہ دانش تیمور ایک ہی قسم کی اداکاری، ایک جیسا گیٹ اپ اور کپڑوں کا انتخاب کیوں کرتے ہیں؟

اس پر حبا بخاری نے کہا کہ جب آپ نے خاص طور پر اداکار کا نام لے لیا ہے تو میں یہ کہوں گی کہ ہر اداکار اپنی پہچان کے لیے جانا جاتا ہے، اگر ہم بین الاقوامی سطح پر دیکھیں تو ہر اداکار منفرد ہوتا ہے، سلمان خان کا اپنا اسٹائل ہے، شاہ رخ خان اپنی مثال آپ ہیں، میں یہ نہیں کہوں گی کہ سلمان خان عرفان خان کے کردار کر سکتے ہیں، وہ نہیں کر سکتے، اگر کوئی اداکار ایک خاص انداز میں کام کر رہا ہے، پروڈیوسرز اسے سائن کر رہے ہیں اور اس کے کام کو ویوز بھی مل رہے ہیں، تو پھر مسئلہ کیا ہے؟

یاسر حسین نے بھی دانش تیمور کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ لوگ دانش تیمور کو غریب یا بالکل مختلف کرداروں میں دیکھنا ہی نہیں چاہتے، ناظرین انہیں ایک امیر، کامیاب بزنس مین کے روپ میں دیکھنا پسند کرتے ہیں جو اپنی محبت حاصل کر لیتا ہے، پاکستان میں یہ زندگی بہت کم لوگوں کو ملتی ہے، لیکن عوام کے لیے یہ ایک فینٹسی ہے اور دانش تیمور اس فینٹسی کو پورا کر رہے ہیں۔

یاسر حسین کا مزید کہنا تھا کہ یہ انداز دانش تیمور اور ناظرین دونوں کے لیے کام کر رہا ہے، لوگ انہیں اسی وجہ سے سپر اسٹار بنائیں گے کیونکہ وہ وہی دے رہے ہیں جو عوام دیکھنا چاہتے ہیں، کیا وہ پاگل ہیں جو ایسے کردار چھوڑ دیں جو انہیں اسٹار بنا رہے ہیں؟ عوام انہیں اسی طرح پسند کرتی ہے، اسے کلٹ فالوونگ کہتے ہیں، بالکل سلمان خان کی طرح، سلمان خان کے مداح انہیں ہر حال میں پسند کرتے ہیں، جس دن دانش تیمور نے اپنا انداز بدلا، ممکن ہے ان کے مداح کسی اور اداکار کی طرف چلے جائیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 01:41 GMT+5 , Processed in 0.048435 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list