Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 371|Reply: 0

ثانیہ اشفاق نے عماد وسیم سے معاملات تلخ ہونے کی وجہ بتادی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193964
Post time 2025-12-29 01:49:10 | Show all posts |Read mode
  

پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے کہا ہے کہ معاملات اُس وقت تلخ ہوئے جب تیسری شخصیت ہمارے درمیان آئی۔

عماد وسیم کے بیان پر ردعمل میں ثانیہ اشفاق نے کہا کہ اس پورے معاملے میں ہر بات کا دستاویزی ثبوت موجود ہے، جو دھمکی دے رہے ہیں کہ دستاویزات پبلک نہ کروں، ان سے قانونی طور پر نمٹا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں بدلے کے لیے نہیں،اپنے اور بچوں کے لیے سچ بول رہی ہوں، ہر اس خاتون کےلیے بول رہی ہوں، جس کو خاموش کردیا جاتا ہے۔   
عماد وسیم کی اہلیہ سے طلاق کا کیس دائر کرنے کی تصدیق

پاکستانی آل راونڈر عماد وسیم نے اہلیہ سے طلاق کا کیس دائر کرنے کی تصدیق کردی ہے۔   

ثانیہ اشفاق نے مزید کہا کہ میرا گھر اجاڑا گیا، میرے بچے اپنے والد سے محروم ہوئے، 5 سال کے بچے کو اس کے والد نے اب تک نہیں تھاما۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ شادی میں کچھ مشکلات رہیں، مگر تعلق پھر بھی قائم رہا، بطور بیوی اور ماں رشتے کو نبھانے کی پوری کوشش کرتی رہی۔

اُن کا کہنا تھا کہ معاملات اس وقت تلخ ہوئے جب ایک تیسری شخصیت ہمارے درمیان آئی، وہ خاتون میرے شوہر سے شادی کی خواہشمند تھی۔

ثانیہ اشفاق نے کہا کہ بچوں کے مستقبل اور گھر کے وقار کی خاطر ذہنی اذیت اور تلخ رویہ برداشت کیا، جو مجھے خاموش رہنے کا کہہ رہے ہیں، ان سے کہوں گی کہ انصاف ضرور ہوگا۔

اس سے قبل عماد وسیم نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا کہ کافی سوچ بچار کی، میرے اور اہلیہ کے درمیان کچھ برس سے اختلافات تھے جو حل نہیں ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ اس لیے اب میں نے طلاق کے لیے کیس دائر کردیا ہے، سب لوگوں سے درخواست ہے کہ ہماری نجی زندگی کا خیال رکھا جائے۔

عماد وسیم نے مزید کہاکہ پرانی تصاویر کے اوپر دھیان نہ دیں، کسی کے ساتھ نہ جوڑا جائے اور کوئی بیانیہ تشکیل دینے سے گریز کیا جائے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر کوئی اس حوالے سے باز نہ آیا تو ضروری قانونی کارروائی بھی کی جائے گی، بچوں کی سرپرستی کرتا اور ذمے داری نبھاتا رہوں گا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 00:12 GMT+5 , Processed in 0.047122 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list