Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 467|Reply: 0

واٹس ایپ میں اسمارٹ اسٹوریج ٹول آگیا، اسکے کام کا طریقہ جانیے

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193964
Post time 2025-12-29 19:22:01 | Show all posts |Read mode
  

میٹا کی زیرِ ملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے اسٹوریج مینجمنٹ کو مزید آسان بنانے کے لیے اپنے کلیئر اسٹوریج فیچر کا نیا اور اسمارٹ ورژن متعارف کروانا شروع کر دیا۔

اس اپڈیٹ شدہ ٹول کے ذریعے صارفین اب اسٹوریج کو زیادہ احتیاط اور وضاحت کے ساتھ منظم کر سکیں گے۔ نئے فیچر میں پیغامات، اسٹار شدہ مواد اور مختلف اقسام کی میڈیا فائلز جیسے تصاویر اور ویڈیوز کو الگ الگ حصوں میں دکھایا جاتا ہے، تاکہ اہم ڈیٹا غلطی سے ڈیلیٹ نہ ہو۔

WABetaInfo کے مطابق جب صارف چیٹ ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کا انتخاب کرے گا تو اب صرف ایک سادہ کنفرمیشن پاپ اَپ کے بجائے ایک تفصیلی اسکرین نظر آئے گی، اس اسکرین میں عام پیغامات، اسٹار شدہ پیغامات اور محفوظ میڈیا کو الگ سیکشنز میں دکھایا جائے گا، جس سے صارف واضح طور پر دیکھ سکے گا کہ کیا ڈیلیٹ ہونے جا رہا ہے۔   
واٹس ایپ کی بڑی اپڈیٹ: اے آئی تھیمز، میسج سمریز اور ڈاکیومنٹ اسکینر متعارف

مزید تجرباتی فیچرز میں رچ لنک پریویوز، پول امیجز اور کمیونٹی کریئشن کو آسان بنانے جیسے آپشنز شامل ہیں۔    

اس فیچر کے ذریعے صارف یہ بھی منتخب کر سکیں گے کہ وہ کون سی فائلز ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں جیسے تصاویر، ویڈیوز، ڈاکیومنٹس، آڈیو، اسٹیکرز یا وائس نوٹس، ساتھ ہی یہ بھی بتایا جائے گا کہ ڈیلیٹ کرنے سے کتنی اسٹوریج خالی ہوگی۔

یہ نیا اسمارٹ اسٹوریج ٹول چیٹ کی انفارمیشن اسکرین یا براہِ راست مین چیٹ لسٹ سے بھی استعمال کیا جا سکے گا، فی الحال یہ فیچر صرف iOS صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 00:13 GMT+5 , Processed in 0.079263 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list