Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 928|Reply: 0

پنجاب حکومت اخلاقی و ذہنی پستی کی شکار، رویہ غیر جمہوری ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193975
Post time 2025-12-29 22:37:03 | Show all posts |Read mode
  

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اخلاقی و ذہنی پستی کی شکار، رویہ غیر جمہوری اور قابل مذمت ہے۔

پشاور میں صوبائی کابینہ اجلاس سے خطاب میں سہیل آفریدی نے پنجاب کے 3 روزہ دورے کے دوران صوبائی حکومت کے رویے پر سخت تحفظات کا اظہار کیا۔

خیبر پختونخوا کابینہ کے روبرو سہیل آفریدی نے کہا کہ پنجاب حکومت کا رویّہ غیرجمہوری اور قابل مذمت ہے، صوبائی حکومت نے کابینہ ارکان کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک صوبے کے منتخب وزیراعلیٰ کےلیے مسلسل راستے اور بازاروں کو زبردستی بند کروایا گیا، پنجاب پولیس کی جانب سے موٹروے پر ریسٹ ایریاز بھی بند کروائے گئے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ مزار اقبال پر حاضری کے دوران لائٹس بند کروائے گئے، پنجاب حکومت اخلاقی اور ذہنی پستی کا شکار ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی و سیاسی عدم استحکام کےدوران ایسا رویہ تشویشناک اور ناقابل فہم ہے، قومی یکجہتی کے وقت نفرت آمیز رویے ملک کےلیے نقصان دہ ہیں۔

سہیل آفریدی نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت پنجاب حکومت کے اس رویے کی شدید مذمت کرتی ہے اور تمام سرکاری افسران کو واضح ہدایت دیتی ہے کہ وہ دیگر صوبوں سے آنے والے سرکاری وفود کی روایات اور استطاعت سے بڑھ کر خدمت کی جائے، خیبر پختونخوا میں کسی کو اجنبیت محسوس نہ ہو۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 01:30 GMT+5 , Processed in 3.509085 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list