Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 104|Reply: 0

میرے ساتھ جو ہوا وہ کسی آئینی عہدے کے شایان شان نہیں تھا ، سہیل آفریدی کا مریم نواز کو خط

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193964
Post time 2025-12-29 23:16:05 | Show all posts |Read mode
  

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ جو ہوا وہ انتظامی خامی تھی نہ ہی حادثاتی بلکہ آئینی عہدہ اور بین الصوبائی عزت کو خراب کیا گیا۔

اپنے خط میں سہیل آفریدی نے کہا کہ جو کچھ بھی میرے ساتھ ہوا وہ کسی بھی طور پر ایک عوامی نمائندہ کے شایان شان نہیں تھا، میرے دورے کے دوران جس انداز میں معاملات کو ڈیل کیا گیا وہ کوتاہی نہیں بلکہ جان بوجھ کر کیا گیا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ میں نے چار کروڑ لوگوں کے نمائندے کی حیثیت سے لاہور کا دورہ کیا، مارکیٹیں اور عوامی مقامات کو بند کرکے لاہور کے شہریوں کو تکلیف دی گئی، موٹر وے ریسٹ ایریا تک بند رکھا گیا، میرے دورہ سے متعلق میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ یہ سب منشیات اسمگلنگ تک سے جوڑا گیا اوریہ پنجاب حکومت کی زیر نگرانی ہوا، ایسے رویے اور انداز سے میری شخصیت کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی، جسے کسی بھی طور نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

سہیل آفریدی نے اپنے خط میں مزید کہا کہ انتظامی طور پر ایسے حربے استعمال کیے گئے جن کا مقصد تضحیک کرنا تھا، ایسے طریقوں سے ریاستی یونٹس میں ہم آہنگی کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں خط کے ذریعے اس انداز اور طور طریقوں پر بھرپور احتجاج کرتا ہوں، توقع رکھتا ہوں کہ ان کا ازالہ کرتے ہوئے مستقبل میں ان سے اجتناب برتا جائے گا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 00:05 GMT+5 , Processed in 0.047642 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list