Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 398|Reply: 0

کیا پلاسٹک کی بوتل میں موجود پانی محفوظ ہے؟ نئی تحقیق میں چونکا دینے والے انکشافات

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193975
Post time 2025-12-30 18:07:03 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

کیا پلاسٹک کی بوتل میں موجود پانی محفوظ ہے؟ نئی تحقیق میں مائیکرو پلاسٹک سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات سامنے آگئے۔

ماہرین نے حالیہ دنوں میں بوتل میں موجود پانی کے استعمال سے جڑے ممکنہ صحت کے خطرات پر سنگین خدشات کا اظہار کیا ہے۔

ایک نئی تحقیقی جائزہ رپورٹ کے مطابق روزانہ بوتل بند پانی پینے والے افراد نلکے کے پانی کے مقابلے میں 90 ہزار سے زائد مائیکرو پلاسٹک ذرات زیادہ جسم میں داخل کر لیتے ہیں۔

یہ تحقیق معروف سائنسی جریدے Journal of Hazardous Materials میں شائع ہوئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ اوسطاً ایک انسان سالانہ 39 ہزار سے 52 ہزار مائیکرو پلاسٹک ذرات نگل لیتا ہے، جس کا سائز نہایت باریک سے لے کر چند ملی میٹر تک ہو سکتا ہے۔

تحقیق کی مرکزی مصنفہ کے مطابق ہنگامی حالات میں پلاسٹک کی بوتل سے پانی پینا قابلِ قبول ہو سکتا ہے، لیکن روزمرہ زندگی میں اس کا استعمال محفوظ نہیں سمجھا جانا چاہیے۔   
پلاسٹک کی بوتل میں پانی پینا کتنا خطرناک ہے؟

پلاسٹک سے بنی اشیاء کو دنیا بھر میں ماحول دشمن اور انسانی صحت کے لیے خراب تصور کیا جاتا ہے۔   

تحقیقی جائزے میں سائنس دانوں نے سنگل یوز پلاسٹک بوتلوں سے خارج ہونے والے ننھے پلاسٹک ذرات کے انسانی صحت پر اثرات کا عالمی سطح پر جائزہ لیا، اس مقصد کے لیے 141 سائنسی تحقیقی مقالوں کا تجزیہ کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق یہ تحقیق مائیکرو اور نینو پلاسٹکس سے طویل مدتی نمائش کے نتیجے میں پیدا ہونے والے متعدد دائمی مسائل کی نشاندہی کرتی ہے، جس میں سانس کی بیماریاں، تولیدی اور زرخیزی کے مسائل، اعصابی نظام کو نقصان، خلیوں کو نقصان، ہارمونز میں خرابی، دماغی مسائل اور ممکنہ طور پر کینسر شامل ہیں۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ یہ باریک پلاسٹک ذرات انسانی جسم میں داخل ہو کر خون کے ذریعے اہم اعضا تک پہنچ سکتے ہیں، جہاں یہ سوزش اور دیگر خطرناک طبی مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔

تاہم سائنس دانوں نے واضح کیا کہ بوتل بند پانی کے انسانی صحت اور ماحول پر مکمل اثرات کو سمجھنے کے لیے مزید تفصیلی اور طویل المدتی تحقیق کی ضرورت ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 01:34 GMT+5 , Processed in 0.109603 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list