Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 319|Reply: 0

وفاقی وزیر داخلہ کی گورنر کےپی سے ملاقات، صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193964
Post time 2025-12-30 18:45:59 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

‎وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی ہے جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

‎گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کے سیکیورٹی چیلنجز سے وفاقی وزیر داخلہ کو آگاہ کیا۔  جبکہ ملاقات کے دوران سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی اقدامات اور خوارجیوں کے خلاف آپریشنز پر گفتگو بھی ہوئی۔  

محسن نقوی نے خیبر پختونخوا میں امن و امان کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن اولین ترجیح ہے، وفاقی حکومت ہر طرح سے سپورٹ کیلئے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی سے جنگ میں خیبر پختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج اور سہولت کاروں کا خاتمہ مشترکہ اقدامات سے کیا جا رہا ہے۔ ‎‎خوارجیوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے وفاقی تعاون ناگزیر ہے۔ ‎دہشتگردی کے خاتمے کےلیے مشترکہ اور مربوط اقدامات کی ضرورت ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 00:05 GMT+5 , Processed in 0.047279 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list