Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 360|Reply: 0

یمن نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مشترکہ دفاعی معاہدہ منسوخ کردیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193964
Post time 2025-12-30 20:42:50 | Show all posts |Read mode
  فوٹو بشکریہ الجزیرہ

یمنی صدارتی قیادت کونسل نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مشترکہ دفاعی معاہدہ منسوخ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اقدام سعودی عرب اتحاد کی یمنی بندرگاہ مکلا پر ہتھیاروں اور دیگر فوجی سازوسامان کی اسمگلنگ کرنے والے دو جہازوں کو نشانہ بنانے کے بعد سامنے آیا۔

یہ جہاز متحدہ عرب امارات کی فجیرہ بندرگاہ سے بلا اجازت مکلا بندرگاہ میں داخل ہوئے تھے۔

ترجمان اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ یمنی صدارتی قیادت کونسل کے صدر کی درخواست پر کارروائی کی گئی۔ سعودی عرب نے یو اے ای سے 24 گھنٹوں میں یمن سے افواج نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن میں امارات کی جانب سے علیحدگی پسند گروہوں کی حمایت سعودی عرب کی قومی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یمن کے امن کے لیے مذاکرات ہی واحد حل ہے۔ دانش مندی، اخوت، حسنِ ہمسائیگی اور خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو ترجیح دی جائے گی۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ اُمید ہے متحدہ عرب امارات ایسے اقدامات کرے گا جو دونوں برادر ممالک کے دوطرفہ تعلقات کے تحفظ اور خطے کے امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کا باعث بنیں گے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 00:01 GMT+5 , Processed in 0.045946 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list