Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 269|Reply: 0

بشریٰ انصاری کا فیروز خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193975
Post time 2025-12-30 21:22:04 | Show all posts |Read mode
  تصاویر سوشل میڈیا

سینئر پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری نے حال ہی میں اداکار فیروز خان کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے پر کھل کر بات کی ہے۔

بشریٰ انصاری کا شمار پاکستان کی ہمہ جہت فنکاراؤں میں ہوتا ہے جو اداکاری، گلوکاری اور اسکرپٹ رائٹنگ سمیت مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔ بشریٰ انصاری جلد ایک رمضان اسپیشل ڈرامے میں جلوہ گر ہوں گی، جس میں یمنٰی زیدی اور حمزہ سہیل بھی ان کے ہمراہ نظر آئیں گے۔

بشریٰ انصاری سوشل میڈیا پر بھی خاصی متحرک ہیں اور اپنے یوٹیوب ولاگز کے ذریعے روزمرہ زندگی اور شوٹنگ کے تجربات مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں، حال ہی میں اپنے تازہ ولاگ میں انہوں نے فیروز خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر گفتگو کی۔   
ڈرامہ رائٹرز پر تنقید، بشریٰ انصاری نے نادیہ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے ساتھی فنکارہ نادیہ خان کو ڈرامہ نگاروں پر بیجا تنقید کرنے پر اپنے ہلکے پھلکے مزاحیہ انداز میں طنز کا نشانہ بنا دیا۔   

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ نوجوان اداکاروں کو اپنے آس پاس کمفرٹیبل محسوس کرواتی ہوں، ان دنوں میں ایک اور پراجیکٹ میں فیروز خان کے ساتھ کام کر رہی ہوں، ابتدا میں وہ میرے ساتھ خاصے شرمیلے تھے کیونکہ اس سے پہلے ہم نے کبھی ایک ساتھ کام نہیں کیا تھا، انہیں لگتا تھا کہ میں شاید بہت سنجیدہ یا سرد مزاج ہوں، لیکن جب وہ مجھے سمجھ گئے تو بہت دوستانہ اور باادب ہو گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ مجھے بار بار گلے لگاتے اور کہتے تھے کہ آپ کے بغیر گزارا نہیں، آپ بہت محبت کرنے والی اور مہربان ہیں، نوجوانوں کو محبت دیں گے تو وہ بھی محبت لوٹائیں گے، میں ان سے غیر ضروری سوالات نہیں کرتی، جیسے لیٹ کیوں ہوئے یا سیٹ پر کیا گڑبڑ کی، کیونکہ ہر کسی کا اپنا انداز ہوتا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 01:34 GMT+5 , Processed in 0.101616 second(s), 20 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list