Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 598|Reply: 0

بگ بیش لیگ: شاداب خان کی ٹیم کو 71 رنز سے شکست

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193964
Post time 2025-12-30 22:39:59 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: سوشل میڈیا،سڈنی تھنڈرز

بگ بیش ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شاداب خان کی سڈنی تھنڈر کو پرتھ اسکارچرز کے ہاتھوں 71 رنز سے شکست ہوگئی، شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی اور چار رنز اسکور کیے۔

سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں پرتھ اسکارچرز نے پہلے بیٹنگ میں 8 وکٹ پر 202 رنز اسکور کیے۔

ایشٹن ٹرنر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، وہ 99 رنز پر ناقابل شکست رہے، اننگز میں اُنہوں نے 8 چھکے اور اتنے ہی چوکے لگائے۔ 28، 28 رنز ایرن ہارڈی اور کوپر کونولی نے اسکور کیے۔

ڈینیئل سیمز نے چار، ریس ٹوپلے نے دو اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں سڈنی تھنڈرز کی ٹیم 18ویں اوور میں 131رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، میتھیو جائکز نے 33، ڈیوڈ وارنر نے 25 اور سیم کونٹس نے 21 رنز بنائے۔

ایرن ہارڈی، کوپر کونولی، جوئیل پیرس اور براڈی کراؤچ نے دو، دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 23:59 GMT+5 , Processed in 0.046266 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list