Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 203|Reply: 0

قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے کو ریڈلائن سمجھا جائے گا، سعودی عرب

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193975
Post time 2025-12-30 22:40:01 | Show all posts |Read mode
  

سعودی عرب نے کہا ہے کہ یمن کے امن کیلئے مذاکرات ہی واحد حل ہیں۔ یو اے ای کا یمنی جنوبی عبوری کونسل پر دباؤ ڈال کر کارروائیوں پر آمادہ کرنا افسوسناک ہے۔

ریاض سے سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اقدام ہماری قومی سلامتی اور جمہوریہ یمن کے امن سمیت پورے خطے کیلئے خطرہ ہے، یہ اقدامات یمنی حکومت کی حمایت کیلئے عرب اتحاد کے اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتے۔

سعودی عرب کے مطابق قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے یا اس سے چھیڑ چھاڑ کو ریڈ لائن سمجھا جائے گا، ہم کسی ایسےاقدام سے گریز نہیں کریں گے جو اس خطرے کے سدباب کیلئے ضروری ہو۔  

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم یمن کے امن، استحکام اور خود مختاری کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔ سعودی عرب نے صدر یمنی صدارتی قیادت کونسل اور ان کی حکومت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔    
یمن نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مشترکہ دفاعی معاہدہ منسوخ کردیا

یہ اقدام سعودی عرب اتحاد کی یمنی بندرگاہ مکلا پر ہتھیاروں اور دیگر فوجی سازوسامان کی سمگلنگ کرنے والے دو جہازوں کو نشانہ بنانے کے بعد سامنے آیا   

سعودی عرب نے کہا کہ یمن کے ساتھ جنوبی مسئلے کے تاریخی اور سماجی پہلو ہیں، مسئلے کا حل جامع سیاسی عمل کے تحت مذاکرات کی میز پر ممکن ہے۔  

سعودی عرب کے مطابق ایسے مذاکرات جس میں جنوبی عبوری کونسل سمیت تمام یمنی فریق شامل ہوں، یو اے ای یمنی حکومت کے مطالبے کے مطابق 24 گھنٹےمیں اپنی فوج یمن سے واپس بلائے۔  

سعودی عرب نے مزید کہا کہ یو اے ای کسی بھی فریق کو عسکری یا مالی معاونت کا عمل فوری بند کرے، دانش مندی، اخوت، حسنِ ہمسائیگی کو ترجیح دی جائے گی۔  

سعودی عرب کے مطابق خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کو ترجیح دی جائیگی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 01:30 GMT+5 , Processed in 3.496734 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list