Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 812|Reply: 0

ڈھاکا: خالدہ ضیا کی تدفین آج، ایاز صادق شریک ہوں گے

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193964
Post time 2025-12-31 11:00:50 | Show all posts |Read mode
  

بنگلادیش کی پہلی خاتون وزیراعظم خالدہ ضیا کو آج ڈھاکا میں سپرد خاک کیا جائے گا، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نماز جنازہ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

خالدہ ضیا کے انتقال کے بعد بنگلہ دیش میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، ان کی نماز جنازہ ڈھاکا میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ادا کی جائے گی۔  

بنگلادیش کی پہلی خاتون وزیراعظم کو سابق صدر اور ان کے شوہر ضیا الرحمان کے پہلو میں قومی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

خالدہ ضیا جگر کے عارضے سمیت مختلف امراض میں مبتلا تھیں اور کافی عرصے سے ڈھاکا کے اسپتال میں زیر علاج تھیں تاہم گزشتہ روز وہ خالق حقیقی سے جا ملیں۔

وہ بنگلا دیش کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں جبکہ انہیں مسلم دنیا میں بے نظیر بھٹو کے بعد دوسری خاتون وزیراعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔

انہوں نے 1991 سے 1996 اور پھر 2001 سے 2006 تک ملک کی وزیراعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔

خالدہ ضیا کی نماز جنازہ میں بھارت، بھوٹان اور مالدیپ کے حکام بھی شریک ہوں گے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 00:06 GMT+5 , Processed in 0.079782 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list