Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 646|Reply: 0

مشی خان نے عماد وسیم کے مبینہ اسکینڈل پر سوالات اٹھا دیے

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193975
Post time 2025-12-31 15:33:56 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹوز

معروف پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان مشی خان نے حالیہ دنوں میں کرکٹر عماد وسیم اور دیگر شادی شدہ مردوں کے مبینہ بےوفائی کے رویے پر سخت سوالات اٹھاتے ہوئے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی۔

مشی خان اپنے دوٹوک مؤقف اور سماجی مسائل پر کھل کر بات کرنے کے لیے جانی جاتی ہیں، اور وہ اس وقت ایک مارننگ شو کی میزبانی کر رہی ہیں۔

حال ہی میں مشی خان نے ایک ویڈیو پیغام میں اُن مردوں کو آڑے ہاتھوں لیا جو شادی کے باوجود دوسری عورتوں سے تعلقات قائم کرتے ہیں اور بعدازاں اپنی بیوی اور بچوں کو بوجھ قرار دینے لگتے ہیں۔  

اُن کا کہنا تھا کہ میرا سوال تمام مردوں سے ہے، چاہے وہ کرکٹر ہوں، عام آدمی ہوں یا شوبز سے تعلق رکھتے ہوں۔ جب آپ کو معلوم ہے کہ آپ کے اپنی بیوی کے ساتھ اختلافات ہیں، نبھایا نہیں جارہا ہو تو پھر باہر کی عورتوں کے پاس جا کر پارٹیز کیوں کرتے ہیں؟  

مشی خان نے مزید کہا کہ بعد میں یہی مرد یہ جواز پیش کرتے ہیں کہ وہ کسی دوسری عورت کے عشق میں مبتلا ہو چکے ہیں اور خود کو پھنسا ہوا محسوس کرتے ہیں، جس کے بعد انہیں اپنی ہی فیملی بوجھ لگنے لگتی ہے۔   
عماد وسیم کی مبینہ گرل فرینڈ نائلہ راجہ کی ثانیہ اشفاق پر تنقید

سوشل میڈیا صارفین نے ایک بار پھر نائلہ راجہ کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا   

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ’اگر آپ نے خاندان بنایا ہے تو اس کی تمام ذمہ داریاں بھی نبھانی ہوں گی، چاہے وہ سابقہ بیوی ہو یا بچے، بعد میں یہ کہنا کہ ساری جائیداد والدین کے نام کر دی، یا یہ یا وہ بہانہ، یہ سب غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔‘

مشی خان کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے بھرپور ردعمل دیا، کئی صارفین نے ان کے مؤقف کو سراہا اور ایسے مردوں پر شدید تنقید کی جو شادی کے بعد بے وفائی کرتے ہیں، بعض افراد نے مشی خان کی پوسٹ میں براہِ راست عماد وسیم کو بھی ٹیگ کیا، جبکہ کئی صارفین نے ایسے مردوں کو سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا پر تبصرے کرنے والوں کا کہنا ہے کہ مشی خان نے ایک حساس مگر اہم موضوع پر کھل کر بات کی ہے، جو ہمارے معاشرے میں اکثر نظرانداز کر دیا جاتا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 01:30 GMT+5 , Processed in 3.440899 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list