Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 47|Reply: 0

پی ٹی آئی پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا: فیصل کریم کنڈی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193964
Post time 2025-12-31 16:12:51 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا، ماضی میں بھی پی ٹی آئی نے مذاکرات کو سبوتاژ کیا ہے۔

جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل کنڈی نے کہا کہ مذاکرات اگر ہوں گے تو بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر بات نہیں ہوگی، بانی پی ٹی آئی اپنی سزا بھگتیں گے، این آر او نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی پی ٹی آئی سے مذاکرات سے متعلق پیپلز پارٹی سے ابھی بات نہیں ہوئی، مذاکرات کی بات ہوتی تو چیئرمین پیپلز پارٹی کوئی بیان دیتے۔   
کے پی حکومت دلائل سے بات کرے، گالی سے مسائل حل نہیں ہوتے، گورنر فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت دلائل سے بات کرے، گالی سے مسائل حل نہیں ہوتے۔   

گورنر کے پی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ایک شخص کے لیے صوبے کو تباہ کیا ہوا ہے، پی ٹی آئی کو چاہیے کہ اپنے صوبے پر بھی توجہ دے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ 16 مہینے کی حکومت میں ہم نے اتحادیوں اور پی ٹی آئی کو بٹھایا تھا، اس کے بعد پی ٹی آئی نے 9 مئی جیسے واقعات کیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ چاہتے ہیں کہ سیاسی مسئلے کا حل سیاست دان نکالیں، پی ٹی آئی قیادت ایک طرف کہتی ہے کہ مذاکرات کرتے ہیں، دوسری طرف بانی پی ٹی آئی اسلام آباد پر چڑھائی سے متعلق انتشار انگیز ٹوئٹ کرتے ہیں۔

گورنر کے پی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی فیصلہ کرلے کہ ان کا اختیار کس کے پاس ہے؟ پی ٹی آئی والوں کا ایک دوسرے پر اعتماد ہی نہیں ہے۔

فیصل کنڈی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کا نام دیا، پتہ نہیں ان لیڈرز کی ایکسپائری تاریخ کب ہے؟ پی ٹی آئی کا کسی سے کام ختم ہو جائے تو اسے فارغ کر دیتی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 00:01 GMT+5 , Processed in 0.045543 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list