Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 781|Reply: 0

شدید سردی، انگلینڈ بھر میں ایمبر کولڈ الرٹس جاری

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193943
Post time 2026-1-1 03:55:56 | Show all posts |Read mode
  

برطانیہ کا نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) شدید دباؤ کا سامنا کر رہا ہے جبکہ نئے سال کے آغاز پر مریضوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

شدید سردی کی لہر کے پیش نظر پورے انگلینڈ میں ایمبر کولڈ ہیلتھ الرٹس جاری کر دیے گئے ہیں، صحت کے شعبے کے رہنماؤں نے خبردار کیا ہے کہ اگرچہ فلو کے مریضوں کی تعداد میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے، تاہم این ایچ ایس اب بھی ’خطرے سے باہر نہیں‘ ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔   
لندن، والدین پر بچوں کے تشدد کے واقعات میں 60 فیصد اضافہ ریکارڈ، سرکاری اعداد و شمار

نوعمر بچوں کی جانب سے اپنے والدین یا سوتیلے والدین پر تشدد کے واقعات میں گزشتہ 10 سال کے دوران 60 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔   

بدھ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 21 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں روزانہ اوسطاً 3 ہزار 61 فلو کے مریض اسپتالوں میں داخل رہے، جو اس سے ایک ہفتہ قبل 3 ہزار 140 تھے۔

اس کے باوجود این ایچ ایس انگلینڈ کا کہنا ہے کہ اسپتال بدستور ’ناقابلِ یقین دباؤ‘ میں ہیں اور ملک بھر میں تقریباً 95 فیصد اسپتال بیڈز پہلے ہی بھر چکے ہیں۔

برطانیہ کی ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی نے انگلینڈ کے تمام علاقوں کے لیے ایمبر کولڈ ہیلتھ الرٹس جاری کیے ہیں، جو بدھ کی شام 8 بجے سے لے کر آئندہ منگل کی صبح 10 بجے تک نافذ رہیں گے۔

اس سے قبل صرف شمال مشرقی اور شمال مغربی انگلینڈ میں ایمبر الرٹس نافذ تھے جبکہ دیگر علاقوں میں یلو الرٹس جاری تھے۔

یوکے ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی کے ہیلتھ پروٹیکشن کنسلٹنٹ ڈاکٹر پال کولمین نے کہاکہ آئندہ چند دنوں میں پورے انگلینڈ میں شدید سردی پڑنے کا امکان ہے۔

ان کے مطابق کم درجہ حرارت خاص طور پر بزرگ افراد اور سنگین بیماریوں میں مبتلا لوگوں کی صحت پر سنگین اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

ڈاکٹر کولمین نے خبردار کیا کہ شدید سردی کے باعث دل کے دورے، فالج اور سینے کے انفیکشنز کے خطرات بڑھ جاتے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ عوام سرد موسم کے دوران اپنے کمزور اور بزرگ رشتہ داروں، دوستوں اور ہمسایوں کا خاص خیال رکھیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 22:14 GMT+5 , Processed in 0.046016 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list