Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 57|Reply: 0

سلمان خان کی نئی فلم ’بیٹل آف گلوان‘ کو چین میں تنقید کا سامنا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193943
Post time 2026-1-1 03:57:09 | Show all posts |Read mode
  اسکرین گریب  

بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان کی نئی فلم ’بیٹل آف گلوان‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا، تاہم فلم کو چین میں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

چین نے بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’بیٹل آف گلوان‘ کا ٹیزر جاری ہونے کے بعد فلم پر تنقید کرتے ہوئے حقائق مسخ کرنے کا الزام عائد کر دیا۔

سلمان خان کی آنے والی فلم ’بیٹل آف گلوان‘ کا ٹیزر 27 دسمبر کو جاری کیا گیا۔

فلم میں سلمان خان کو بھارتی فوجی افسر کے کردار میں دکھایا گیا ہے۔ یہ فلم 2020 میں بھارت اور چین کے درمیان گلوان وادی میں ہونے والی سرحدی جھڑپوں پر مبنی ہے۔

ان جھڑپوں کے بعد بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (LAC) کے قریب فوجی تعیناتی، سرحدی نگرانی اور دیگر دفاعی اقدامات کیے گئے۔

فلم کا ٹیزر سلمان خان کی سالگرہ کے موقع پر جاری کیا گیا، جسے انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا۔  

چینی اخبار کا کہنا ہے کہ بھارتی بس فلموں میں ہی دشمن کو مارتے ہیں۔ حقیقت میں خود مار کھاتے ہیں۔

چینی تبصرہ نگار نے لکھا کہ بالی ووڈ کی تفریح پر مبنی، جذبات سے بھرپور فلم میں بلا کی مبالغہ آرائی ہوتی ہے، لیکن فلمی مبالغہ آرائی نہ تو تاریخ کو بدل سکتی ہے اور نہ ہی چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے اس عزم کو کمزور کر سکتی ہے کہ وہ ملک کی خود مختار سر زمین کا دفاع کرے۔

واضح رہے کہ یہ فلم 17 اپریل 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 22:17 GMT+5 , Processed in 0.046148 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list