Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 821|Reply: 0

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ، 12 افراد زخمی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193943
Post time 2026-1-1 09:07:12 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو  

کراچی کے مختلف علاقوں میں سال نو کے آغاز پر ہوائی فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں چنیسر گوٹھ میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق کورنگی، گولیمار، فائیو اسٹار، نیو سبزی منڈی میں فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوئے۔

گلشن معمار،  کورنگی، گولیمار،  فائیو اسٹار، نیو سبزی منڈی اور زمان ٹاؤن سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے ہوائی فائرنگ کے الزام میں 18افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

کوئٹہ میں بھی نئے سال کے آغاز پر ہوائی فائرنگ کی گئی۔

ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی نشاندہی کے لیے ڈرون کیمرے استعمال کرنے کا فیصلہ

کراچی میں نئے سال پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی نشاندہی کےلیے ڈرون کیمرے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

کراچی پولیس کے مطابق شہر قائد میں پہلی مرتبہ ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے ڈرون اڑائے گئے۔  

پولیس حکام کے مطابق کراچی میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی ویڈیو ریکارڈ کرکے مقدمہ درج کیا جائے گا۔

کراچی پولیس کے 16 سے زائد تھانوں کو ڈرون کیمرے فراہم کردیے گئے تھے۔
  سال نو پر لاقانونیت میں ملوث افراد کو سیف سٹی کیمروں سے پکڑیں گے


کراچی پولیس چیف ایڈیشنل آئی جی جاوید اوڈھو نے کہا ہے کہ کراچی میں سال نو پر لاقانونیت میں ملوث افراد کو سیف سٹی کیمروں سے پکڑیں گے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں سال نو کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کر رہے ہیں۔ ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ اور قانون شکنی کی اجازت نہیں۔

کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ فائرنگ پر مقدمہ ہوائی فائرنگ کا نہیں بلکہ اقدام قتل کا درج کیا جائے گا، کوئی علاقہ بند نہیں کیا جائے گا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 22:23 GMT+5 , Processed in 0.046301 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list