Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 784|Reply: 0

دو قرآن کے نسخوں پر حلف: ظہران ممدانی کا خاندانی ورثے اور نیویارک کی تاریخ کو خراجِ تحسین

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193943
Post time 2026-1-1 21:30:05 | Show all posts |Read mode
  --فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا  

ظہران ممدانی نے قرآن پر حلف اٹھا کر نیویارک سٹی کے میئر کا منصب سنبھال لیا ہے، وہ اس عہدے پر فائز ہونے والے پہلے مسلمان اور جنوبی ایشیائی نژاد میئر ہیں۔

ٹائمز اسکوائر کے نیچے ایک غیر استعمال شدہ سب وے اسٹیشن میں منعقد کی گئی ایک نجی تقریب کے دوران ممدانی نے اپنے دادا کی جانب سے استعمال کیے گئے قرآن اور نیویارک پبلک لائبریری (NYPL) سے حاصل کردہ 200 سال پرانے قرآن کے نسخے پر حلف اٹھایا۔

نیویارک سٹی کی لائبریری سے لیا گیا تاریخی قرآن معروف سیاہ فام مورخ اور مصنف آرٹورو شومبرگ کی ملکیت تھا جسے سُرخ اور سیاہ سیاہی سے لکھا گیا۔   نیویارک پبلک لائبریری کی جانب سے فراہم کی گئی شومبرک قرآن کی تصویر

آرٹورو شومبرگ نے 1926 میں نیویارک پبلک لائبریری کو اپنی 4,000 کتابوں کا مجموعہ فروخت کیا تھا۔ آرٹورو شومبرگ کے مجموعوں سے ہی شومبرگ سینٹر فار ریسرچ ان بلیک کلچر قائم ہوا۔    
ظہران ممدانی نے نیویارک کے پہلے مسلمان میئر کا حلف اٹھالیا

نیویارک میں منعقد تقریب میں ظہران ممدانی نے قرآن شریف پر حلف لیا۔   

لائبریری حکام کے مطابق یہ قرآن 19ویں صدی میں عثمانی سیرین دور میں شائع ہوا تھا۔

کل بروز جمعہ سٹی ہال میں ہونے والی عوامی تقریب میں ظہران ممدانی اپنے دادا اور دادی کے قرآن پر حلف اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ نیویارک میئر کے لیے مذہبی کتاب پر حلف لازم نہیں تھا تاہم ماضی میں کئی میئر بائبل پر حلف اٹھاتے رہے ہیں۔

ظہران ممدانی اُن چند امریکی سیاست دانوں میں شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے قرآن پر حلف لیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 22:17 GMT+5 , Processed in 0.045997 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list