Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 342|Reply: 0

بھارتی وزیر خارجہ کا مصافحہ اللّٰہ کرے اخلاص والا ہو، منافقت والا نہ ہو، طلال چوہدری

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193943
Post time 2026-1-2 02:40:44 | Show all posts |Read mode
  طلال چوہدری : فائل فوٹو  

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کا مصافحہ اللّٰہ کرے اخلاص والا ہو، منافقت والا نہ ہو، اس سے پہلے بھارت نے جتنے بھی مصافحے کیے ہیں وہ سب منافقت والے تھے۔

اپنے بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ یہ وہی بھارت ہے جو کھیلوں کے میدان میں بھی ہم سے ہاتھ نہیں ملاتا تھا، بھارت دنیا کو کہتا تھا کہ ہم ان کے ساتھ اس لیے نہیں بیٹھتے کہ یہ ہمارے ہم پلہ نہیں، مئی کی جنگ نے دنیا میں ہر چیز بدل دی ہے، اس وقت الحمداللّٰہ پوری دنیا میں پاکستان کا بھارت سے زیادہ وزن ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ بھارت بین الاقوامی طور پر نہ صرف جنگ ہارا بلکہ اس کے بیانیہ کو بھی شکست ہوئی، پہلگام کی بات کریں پلوامہ کی بات کریں یہ سب بی جے پی کی سازش تھی۔   
طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کا اشارہ دے دیا

وزیر مملکت نے کہا کہ اڈیالہ سمیت جہاں بھی انتشار پھیلایا گیا، وہاں قانون حرکت میں آئے گا، خیبرپختونخوا حکومت کے وسائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔   

طلال چوہدری نے کہا کہ مشیر اطلاعات کے پی اور عظمیٰ بخاری کے درمیان جو زبان استعمال ہوئی وہ نہیں ہونی چاہیے تھی، جو خیبر پختونخوا کے وزیر نے باتیں کی ہیں اس کے بعد ہمارے پاس کیا آپشن بچتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ عظمیٰ بخاری خاتون ہونے کے باوجود اس کو جواب دے رہی ہے، ایسے لوگوں کو جواب نہ دیا جائے تو یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی یہ غنڈا گردی چل گئی ہے۔   
جو ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے اس بارے میں حکومت ضرور سوچے گی، طلال چوہدری

طلال چوہدری نے کہا کہ ایم کیو ایم نے بھی اپنے بانی سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا، بانی پی ٹی آئی بھی وہی سب کچھ کر رہے ہیں جو بانی ایم کیو ایم کرتے تھے۔   

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ نواز شریف کہیں گم نہیں ہیں آپ کو ہماری شکلوں میں کیا نظر آتا ہے، ہم سب نواز شریف ہیں، اس وقت نواز شریف کی ہی حکومت ہے، اس وقت تمام گائیڈ لائن نواز شریف کی ہے اور ہماری توجہ صرف کام پر ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ شہباز شریف اور سی ڈی ایف کی جو پارٹنرشپ ہے وہ رزلٹ دے رہی ہے، اسی پارٹنرشپ نے دشمن ملک بھارت سے جنگ جیتی ہے اور معیشت بہتر کی، اسی پارٹنرشپ نے سفارتکاری کو عروج پر پہنچایا ہے، اللّٰہ کرے یہ جوڑی اسی طرح وکٹ پر کھڑی رہے اور پاکستان کیلئے رنز بنتے رہیں،  مجھے دور دور تک ایسا کوئی بولر نہیں لگتا جو اس جوڑی کی وکٹ لے سکے۔

طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے مسائل حل کرنے کیلئے حکومت کی یا وزیراعظم کی کوئی انا نہیں، ہماری انا سے پاکستان کے مسائل اور پاکستان کا مفاد بڑا ہے، جب بھارت نے حملہ کیا تو ہم نے کوشش کی کہ سب کو آن بورڈ کیا جائے، افسوس یہ کہنا پڑتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا مشن کچھ اور ہے، بانی پی ٹی آئی ایسی میز پر نہیں بیٹھنا چاہتے جس پر پاکستان کے مسائل کی بات ہو، بانی پی ٹی آئی جو چاہتے ہیں وہ کبھی نہیں ہوگا۔   
بانی پی ٹی آئی پاکستانی تاریخ کے سب سے وی آئی پی قیدی ہیں، طلال چوہدری

پی ٹی آئی نے بانی سے ملاقات نہ کروانے کا معاملہ سینیٹ میں اٹھا دیا، سینیٹر فیصل جاوید نے کہا بتایا جائے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کب کروائی جائے گی۔   

وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ذہن میں بنگلادیش، نیپال ہے، پاکستان میں ایسا کچھ نہیں ہوگا، ہم مسائل پر پی ٹی آئی سے ہمیشہ بات چیت کرنے کو تیار ہیں، بات چیت کوئی مخصوص شخصیت یا مخصوص کیسز سے متعلق نہیں ہوگی۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے فیملی ممبران کی ملاقات نہ ہونا جیل حکام کا فیصلہ ہے، اگر آپ تھریٹ کریں، امن و امان کی صورتحال خراب کریں تو انتظامیہ یہ ساری چیزیں دیکھ کر فیصلہ کرتی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 22:18 GMT+5 , Processed in 0.086681 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list