Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 268|Reply: 0

بنگلادیش: جماعت اسلامی کے امیدوار کا بیرون ملک فلیٹ، کروڑوں کے اثاثے

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193943
Post time 2026-1-2 08:31:17 | Show all posts |Read mode
  ایم ڈی مصطفیٰ فیصل مصطفیٰ : فوٹو بنگلادیشی میڈیا  

بنگلادیش میں ہونے والے 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات کے لیے بوگرا 4 سے جماعت اسلامی کے امیدوار ایم ڈی مصطفیٰ فیصل نے اثاثے ظاہر کردیے۔

بنگلادیش میں فروری 2026 میں شیڈول انتخابات کیلئے جماعت اسلامی کے امیدوار ایم ڈی مصطفیٰ فیصل نے بوگرا-4  سے پہلی بار انتخاب لڑنے کےلیے اپنا حلف نامہ جمع کروایا ہے، ان کے مالی گوشواروں میں سالانہ آمدنی  4 لاکھ 39 ہزار ٹکا بتائی گئی ہے، جبکہ ان کے کل اثاثوں کی مالیت 1 کروڑ 10 لاکھ ٹکا ظاہر کی گئی ہے۔

38 سالہ فیصل کے مطابق ان کا بنگلادیش میں کوئی مستقل ذریعہ آمدنی نہیں ہے، تاہم وہ بیرون ملک تعلیم، طبی، قانونی یا مشاورتی پیشوں سے سالانہ 4.39 لاکھ ٹکا کماتے ہیں۔   
شیخ مجیب پر بنی فلم میں حسینہ واجد کا کردار نبھانیوالی بنگلا دیشی اداکارہ گرفتار

31 سالہ نصرت فاریہ کو اُس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ تھائی لینڈ روانہ ہونے والی تھیں۔ امیگریشن چیک پوائنٹ پر ان کے خلاف وارنٹ کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔   

ان کی جانب سے جمع کروائے گئے حلف نامے میں مالی اثاثوں اور جائیداد میں ترکیہ میں تحفے میں ملا ایک فلیٹ ہے جس کی مالیت 65 لاکھ ٹکا ہے،  ان کی بیوی تسلیمہ جہاں سوریا کے نام بوگرا میں 50 لاکھ ٹکا مالیت کے دو فلیٹس بھی شامل ہیں جو انہیں تحفے میں ملے تھے۔

اس کے علاوہ جماعت اسلامی کے امیدوار کے پاس ساڑھے سات لاکھ ٹکا نقد  اور الیکٹرانک آلات کے ساتھ فرنیچر بھی شامل ہے، جن کی مالیت 4 لاکھ ٹکا ہے، جبکہ ان کی اہلیہ کو شادی میں بطور تحفہ ملنے والا سونا بھی شامل ہے جس کی مالیت 95 لاکھ ٹکا بتائی جارہی ہے۔

ایم ڈی مصطفیٰ فیصل کے کل غیر منقولہ اور منقولہ اثاثے 1.10 کروڑ ٹکا سے زائد ہیں جبکہ ان کی بیوی کے اثاثے 1.45 کروڑ ٹکا کے ہیں۔   
امیر جماعت اسلامی بنگلادیش شفیق الرحمان کی طبیعت خراب، دوران تقریر گر گئے

بنگلادیشی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز ڈھاکا میں واقع سہروردی اُدیان میں پارٹی جلسے سے خطاب کے دوران شفیق الرحمان دو بار بے ہوش ہوگئے۔   

جماعت اسلامی کے امیدوار ایم ڈی مصطفیٰ فیصل نے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی ڈگری سیاسیات میں حاصل کی ہے۔

ان کے خلاف 2012 میں دائر کیس 2025 میں بری ہو گیا۔ ٹیکس ریٹرن کے مطابق، 2025-26 کے سالانہ جائزے میں ان کے کل اثاثے 87.69 لاکھ روپے ظاہر کیے گئے۔   
بنگلادیش: طلبا کی سیاسی جماعت این سی پی جماعت اسلامی کی زیر قیادت 8 جماعتی اتحاد میں شامل

طلبا کی نیشنل سٹیزن پارٹی نے جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔   

فیصل نے بتایا کہ میں تقریباً 10 سال ترکیہ میں رہا، وہاں یونیورسٹی میں پڑھایا اور اپنی پی ایچ ڈی مکمل کی۔ ترکیہ میں فلیٹ خریدنے کے لیے پیسہ میرے سسر اور بیوی نے فراہم کیا۔

خیال رہے کہ بنگلادیش میں 11 دسمبر کو 13ویں پارلیمانی انتخابات اور جولائی نیشنل چارٹر (آئینی اصلاحات) کے نفاذی  حکم نامے سے متعلق ریفرنڈم ایک ساتھ 12 فروری کو شیڈول  ہیں، 300 حلقوں کیلئے پورے ملک سے 3 ہزار 144 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 22:19 GMT+5 , Processed in 0.046278 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list