Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 197|Reply: 0

دبئی میں نئے سال پر عوامی ٹرانسپورٹ استعمال کا نیا ریکارڈ، 28 لاکھ مسافروں نے سفر کیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193943
Post time 2026-1-2 08:31:19 | Show all posts |Read mode
  تصویر سوشل میڈیا۔

دبئی میں نئے سال 2026 کی آمد پر عوامی ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔ دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے مطابق سالِ نو کی رات پبلک ٹرانسپورٹ، ٹیکسی، آن لائن بکنگ اور مشترکہ سفری سہولیات استعمال کرنے والے مسافروں کی تعداد 28 لاکھ 36 ہزار سے زائد رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد گزشتہ سال 2025 کے مقابلے میں 13 فیصد سے زیادہ ہے، جب نئے سال کی رات تقریباً 25 لاکھ افراد نے سفری سہولیات استعمال کی تھیں۔

آر ٹی اے کا کہنا ہے کہ نئے سال کی تقریبات کے دوران دبئی میٹرو کی ریڈ اور گرین لائنز پر تقریباً 12 لاکھ 50 ہزار مسافروں نے سفر کیا۔ اسی طرح بسوں اور آن ڈیمانڈ بس سروس کے ذریعے 5 لاکھ سے زائد افراد نے آمد و رفت کی۔   
اماراتی صدر کا عوامی شمولیت سے حکمرانی کا نیا نظام متعارف کرانے کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں حکومت نے عوام کو فیصلوں میں براہِ راست شامل کرنے کے لیے ایک نئی سرکاری اتھارٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔    

رپورٹ کے مطابق نئے سال کی رات 6 لاکھ 62 ہزار مسافروں نے ٹیکسی کے ذریعے سفر کیا، جبکہ 77 ہزار افراد نے میرین ٹرانسپورٹ کے تحت کشتیوں کے ذریعے سفر کیا۔

اس کے علاوہ آن لائن بکنگ کے ذریعے چلنے والی گاڑیوں سے 2 لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد نے آمد و رفت کی۔

دبئی حکام کے مطابق جامع ٹریفک اور ٹرانسپورٹ پلان کی بدولت شہریوں اور سیاحوں کو محفوظ اور آسان سفری سہولیات فراہم کی گئیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 22:19 GMT+5 , Processed in 0.046685 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list