Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 297|Reply: 0

آئینی عدالت کے قیام سے وفاق مضبوط ہوا ہے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193943
Post time 2026-1-2 08:31:20 | Show all posts |Read mode
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترمیم پر تنقید تو کی جاتی ہے، مگر یہ نہیں بتایا جاتا کہ ان میں غلط کیا ہے، آئینی عدالت کے قیام سے وفاق مضبوط ہوا ہے۔

راولپنڈی میں وکلاء کے نئے چیمبرز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ پنجاب میں پراپرٹی کے قانون پر اعتراض کی بات ہوئی ہے، معاملہ جلد حل ہوجائے گا، جو لوگ اس پر سیاست چمکانا چاہتے ہیں انہیں شرمندگی ہوگی، میں حکومتِ پنجاب سے ازالے کی بات کروں گا۔   
چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ برقرار رہے گا، اعظم نذیر تارڑ

چیف جسٹس پاکستان سے متعلق ترامیم میں کچھ ابہام تھا، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی ہی چیف جسٹس رہیں گے۔   

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم نے وکلاء کے لیے ہدایات دی ہیں، راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کے اکاؤنٹ میں 3 کروڑ 20 لاکھ روپے منتقل کیے جائیں گے، رقم 64 افراد کو دی جائے گی جن کے چیمبرز کو نقصان پہنچا، رقم وفاقی حکومت کی جانب سے فراہم کی جائے گی۔

وزیر قانون نے کہا کہ پاکستان بھر میں بار اور وکلا کی بہتری ہمارا مقصد ہے،  لاس آف بزنس کی پہلی قسط رواں ہفتے ملے گی، دوسری قسط پنجاب حکومت  فراہم کرے گی۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ میرے دو شاگرد راولپنڈی بار میں مسلسل کامیاب ہوتے آرہے ہیں، راولپنڈی بار کے لیے جو مجھ سے ہو سکا وہ کیا، راولپنڈی بار اور سیاسی جماعتوں کا ایک حد تک رابطہ ہوتا ہے، میں نے ہمیشہ بار ایسوسی ایشن کو سیاست سے دور رکھنے کی کوشش کی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 22:19 GMT+5 , Processed in 0.047434 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list