Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 362|Reply: 0

اپنے مؤقف پر قائم ہیں، بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بات ہوگی، چیئرمین پی سی بی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193943
Post time 2026-1-2 08:31:27 | Show all posts |Read mode
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ ویمنز ورلڈ کپ کی میزبانی حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بات کرنے کے مؤقف پر قائم ہیں۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق نیا ناظم آباد پی سی بی انٹر اسکولز فائنل کے میچ میں چیئرمین پی سی بی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ چیئرمین عارف حبیب  اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود بھی تقریب میں موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کے ساتھ اپنے موقف پر قائم ہیں اور اُس کے ساتھ برابری کی بنیاد پر ہی بات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مینز ورلڈ کپ کے حوالے سے کپتان سے کوئی بات نہیں ہوئی، کرکٹ کے معاملے کو کرکٹرز ہی دیکھ رہے ہیں۔



محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کراچی میں گراؤنڈز کے معاملے سے آگاہ ہوں، بہت جلد کراچی سمیت پورے ملک میں گراؤنڈز کے حوالے سے اچھی خبر ملے گی، نیشنل اسٹیڈیم تعمیر نو کے بعد لاہور سے زیادہ خوبصورت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے فوری طور پر نیشنل اسٹیڈیم میں اپ گریڈیشن کا کام شروع ہوگا اور کراچی کا اسٹیڈیم لاہور سے خوبصورت بنائیں گے جس کے بعد عوام خود رُخ کریں گے۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ انٹر اسکول کرانے کا مقصد نیا ٹیلنٹ سامنے لانا ہے، فاتح ٹیموں پر مشتمل ایک ایک ایونٹ کرائیں گے اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لے کر آئیں گے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 22:19 GMT+5 , Processed in 0.049535 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list